قومی شاہراہوں پر ٹول پاس مہنگا، فاسٹ ٹیگ سالانہ فیس میں اضافہ
ممبئی، 15 مارچ (ہ س)۔ قومی شاہراہوں پر باقاعدگی سے سفر کرنے والے افراد کے لیے ٹول سے متعلق ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے سالانہ فاسٹ ٹیگ ٹول پاس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلا
قومی شاہراہوں پر ٹول پاس مہنگا، فاسٹ ٹیگ سالانہ فیس میں اضافہ


ممبئی، 15 مارچ (ہ س)۔ قومی شاہراہوں پر باقاعدگی سے سفر کرنے والے افراد کے لیے ٹول سے متعلق ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے سالانہ فاسٹ ٹیگ ٹول پاس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 01 اپریل 2026 سے ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو سالانہ پاس حاصل کرنے کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔ نظر ثانی شدہ نرخوں کے مطابق اس پاس کی قیمت 3000 روپے سے بڑھا کر 3075 روپے کر دی گئی ہے۔یہ نئی شرحیں مالی سال 2026–27 کے لیے نافذ کی جا رہی ہیں۔ سالانہ فاسٹ ٹیگ پاس کی سہولت صرف نجی گاڑیوں کے لیے دستیاب ہوتی ہے اور اس کی میعاد ایک سال تک ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق 01 اپریل 2026 سے لاگو ہونے والے ان نئے نرخوں کے بعد قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد کو سالانہ پاس کے لیے بڑھا ہوا ٹول ادا کرنا ہوگا، جس کے نتیجے میں شاہراہوں پر سفر معمولی طور پر مہنگا ہو جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande