تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک معطل
جموں, 15 مارچ (ہ س)۔ جموں کے سرحدی اضلاع پونچھ راجوری کو وادی کشمیر کے شوپیاں سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ کو تازہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق مغل روڈ پر مسلسل برفباری کے ب
Snowfall road


جموں, 15 مارچ (ہ س)۔

جموں کے سرحدی اضلاع پونچھ راجوری کو وادی کشمیر کے شوپیاں سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ کو تازہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق مغل روڈ پر مسلسل برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کے سبب مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ڈی ٹی آئی پونچھ منظور کوہلی نے بتایا کہ جیسے ہی موسم صاف ہوگا اور سڑک کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، مغل روڈ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد ہی گاڑیوں کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی۔حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم اور ٹریفک سے متعلق تازہ ہدایات پر عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande