اجیت پوار کی موت پر تحقیقات کے مطالبات میں شدت
ممبئی ، 14 مارچ (ہ س)۔ اجیت پوار کی موت پر تحقیقات کے مطالبات میں مزید شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل سی امول مٹکری نے اجیت پوار کی مبینہ حادثاتی موت کے معاملے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں کئی
POLITICS MAHA Ajit Pawar Death Probe


ممبئی ، 14 مارچ (ہ س)۔ اجیت پوار کی موت پر تحقیقات کے مطالبات میں مزید شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل سی امول مٹکری نے اجیت پوار کی مبینہ حادثاتی موت کے معاملے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں کئی پہلو ابھی تک واضح نہیں ہوئے اور معاملہ اب ایک حساس سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اجیت پوار کے طیارے میں سوار ہونے کے لمحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج فوری طور پر جاری کی جائے تاکہ عوام کے سامنے حقیقت واضح ہو سکے۔ اگر حتمی تفتیشی رپورٹ میں وقت لگ رہا ہے تو بھی ابتدائی شواہد کو منظر عام پر لانا ضروری ہے۔مٹکری نے اس معاملے میں بعض افراد کے کردار پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے سُمیت کپور، ساحل مدن، یش اور وی۔ کے۔ سنگھ کے نام لیے اور کہا کہ اس واقعے میں کسی بڑی سازش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ممبئی پولیس، سی بی آئی، سی آئی ڈی اور ڈی جی سی اے سمیت مختلف تحقیقاتی ادارے اب تک اس معاملے میں واضح اور اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔مٹکری نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ حادثے میں طیارے کا بلیک باکس جل جانے کی خبر سامنے آئی ہے اور اس کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں تاخیر ہوئی۔ان کے مطابق اس واقعے کو محض ایک حادثہ قرار دینا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ مختلف حلقوں میں اس حوالے سے شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande