
لداخ, 14 مارچ (ہ س)۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کی حراست ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ مرکز کی طرف سے لداخ میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لداخ میں احتجاج اور تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ عوام کی امنگوں اور خدشات سے متعلق تمام مسائل کو مختلف اسٹیک ہولڈرز، سماجی رہنماؤں اور شہریوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر