
بارہ بنکی، 14 مارچ (ہ س)۔ ریلوے کی وزارت نے شمال مشرقی ریلوے کے تحت گونڈہ-لکھنو¿ پیسنجر ٹرین چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بند کر دی گئی اس پیسنجرٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ گونڈہ کے ایم پی اور مرکزی وزیر کیرتی وردھن سنگھ اس کے لئے مسلسل کوشاں تھے۔ محکمہ ریلوے نے اپنے ایکس ہینڈل کے ذریعے ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کو کس تاریخ سے چلایا جائے گا ،اس کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔
اس ٹرین کے سبب لوگ ریاستی دارالحکومت لکھنؤ اور گونڈہ ضلع کے درمیان سفر کافی کم پیسوں میں کر لیتے تھے۔ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران ٹرین بند کر دی گئی تھی ۔اس کے بعد سے اسے نہیں چلایا گیا۔ دو تین برس سے اسے چلانے کی مانگ کی جا رہی تھی۔ اب، محکمہ ریلوے نے اسے نکہا جنگل سے لکھنو¿ کے ڈالی گنج اسٹیشن کے درمیان چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے یہ چارباغ تک جاتی تھی۔
ریلوے بورڈ کی طرف سے 2 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، پیسنجر ٹرین نمبر 55061 اور 55062 جلد ہی نکہا جنگل سے لکھنو¿ کے ڈالی گنج تک شروع کی جائے گی۔ اس کے چلنے سے بہرائچ، بلرام پور، گونڈہ، بڑھول اور بارہ بنکی سمیت کئی اضلاع کے مسافروں کو کفایتی در میں لکھنو¿ آنے جانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اگر یہ گھاگھرا سنجے سیتو کی مرمت سے پہلے چلائی جاتی ہے، تو یہ بہت سے لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرے گا۔
ریلوے کے ذریعہ جاری کئے گئے اس مسافر ٹرین کے نظام الاوقات کے مطابق، ٹرین نمبر55061 نکہا جنگل-لکھنؤ پیسنجر ٹرین نکہا جنگل سے رات 11:10 بجے روانہ ہوگی اور مختلف اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے اگلی صبح تقریباً 9:25 بجے لکھنؤ کے ڈالی گنج پہنچے گی۔ 55062 ڈاؤن مسافر ٹرین ڈالی گنج، لکھنؤ سے شام 5:20 بجے روانہ ہوگی اور لکھنؤ سٹی، بادشاہ نگر، گومتی نگر، ملہور، سفید آباد، بارہ بنکی، جہانگیر آباد، رفیع نگر، بندورا، بڑھول، جرول، کرنال گنج، گونڈہ ہوکر اگلے دن صبح :45 4 بجے نکہا پہنچے گی۔ یہ ٹرین پہلے کی طرح، راستے کے تمام اسٹیشنوں پر رکے گی تاکہ مسافر اس سروس سے مستفید ہو سکیں۔ اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ٹائم ٹیبل آ گیا ہے، لیکن آپریشن کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد