
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کے روز تشخیصی سال 2026-27 (مالی سال 2025-26) کے لئے ایڈوانس ٹیکس ای-مہم کے تحت ٹیکس دہندگان کو بھیجے گئے ای میل پیغامات کے بارے میں ایک وضاحت جاری کی۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان غلط معلومات والے ای- میل کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
محکمہ انکم ٹیکس نے ایکس پوسٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسے ٹیکس دہندگان کی جانب سے غلط معلومات پر مشتمل ای میل موصول ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسئلہ کو اس کی توجہ میں لایا اور زحمت کے لیے معذرت کی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ اس معاملے کو مواصلاتی نظام کے ذمہ دار سروس پرووائیڈر کے ساتھ مل کر حل کیا جا رہا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے اس سلسلے میں ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے فی الحال ان ای میلز کو نظر انداز کریں۔ محکمہ نے تسلیم کیا کہ پیشگی ٹیکس ای-مہم کے تحت بھیجی گئی کچھ ای میل میں اہم لین دین سے متعلق غلط تفصیلات موجود تھیں۔ یہ مسئلہ سال 2026-27 (مالی سال 2025-26) کے لیے بھیجی گئی ای میل میں پیش آیا۔ محکمہ ٹیکس دہندگان کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔
محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ پہلے بھیجی گئی غلط ای میل کو نظر انداز کریں۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل پر دستیاب کمپلائنس پورٹل کے ’ای-مہم‘ ٹیب کے ذریعے اپنے لین دین کی معلومات کی تصدیق کریں۔ یہ مواصلات ٹیکس دہندگان کے لیے صرف ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں کہ وہ اپنی مالی معلومات کا جائزہ لیں اور ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ اس عمل میں ٹیکس دہندگان کا تعاون چاہتا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ کئی ٹیکس دہندگان اور چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس (سی اے) کو نج ای میل بھیجے جا رہے تھے۔ ان ای میل میں کہا گیا تھاکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے پیشگی ٹیکس کی ادائیگی ان کے مالی لین دین سے میل نہیں کھاتی۔ ای میل میں اس سال کے دوران کیے گئے کچھ اہم لین دین کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے وضاحت جاری کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد