بھدرواہ سڑک حادثے میں پولیس اہلکار اور اہلیہ جاں بحق
بھدرواہ سڑک حادثے میں پولیس اہلکار اور اہلیہ جاں بحق جموں، 13 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے کے بستی گاؤں کے نزدیک ایک افسوسناک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی، جبکہ ان کے دو بچے زخمی ہو گئ
Accdent


بھدرواہ سڑک حادثے میں پولیس اہلکار اور اہلیہ جاں بحق

جموں، 13 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے کے بستی گاؤں کے نزدیک ایک افسوسناک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی، جبکہ ان کے دو بچے زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ایک آلٹو کار بستی گاؤں کے قریب بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔ اس حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار علی اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے دو بچے زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار علی ڈیوٹی پر جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی بچوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande