موٹر سائیکل کی ٹکر پر ہنگامہ آرائی، دو برادریوں میں مارپیٹ، لاٹھی- ڈنڈے چلے ، 4 افراد زخمی
بریلی، 13 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے بریلی میں جمعرات کی دیر رات شہر کوتوالی علاقے کے مٹھ کی چوکی علاقے میں موٹر سائیکل کی ٹکر کو لے کر دو برادریوں کے افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اتنابڑھ گیاکہ دونوں فریق آمنے سامنے آ گئے اور م
Bike-Clash-Four-Injured


بریلی، 13 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے بریلی میں جمعرات کی دیر رات شہر کوتوالی علاقے کے مٹھ کی چوکی علاقے میں موٹر سائیکل کی ٹکر کو لے کر دو برادریوں کے افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اتنابڑھ گیاکہ دونوں فریق آمنے سامنے آ گئے اور مارپیٹ ہونے گلی۔ لاٹھی ڈنڈے، اینٹ اور پتھر چلنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ جھڑپ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔

پولیس کے مطابق ایک لڑکی سائیکل سے جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی اسکوٹی نے اس کی سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد راہگیروں نے اسکوٹی سوار سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ جھگڑا ہوا اور حالات کشیدہ ہو گئے۔

اسی دوران شیتل پور کے کچھ نوجوان بھی بائک پر وہاں پہنچے۔ دونوں فریقوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا اور جھگڑا تیزی سے مارپیٹ میں بدل گیا۔ دونوں طرف سے لاٹھیاں، ڈنڈے اور اینٹ پتھر چلے ۔ جھگڑے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

ایک فریق کا الزام ہے کہ مٹھ کی چوکی کے رہنے والے اور بانسمنڈی میں چائے کی دکان کے مالک وکی کو گھیر کر مارا پیٹا گیا۔ دوسری جانب کا دعویٰ ہے کہ ان کے لوگ لڑکی کی مدد کے لیے آئے تھے، لیکن ان پر ہی اس حادثے کا الزام لگایاکر ان پر حملہ کیا گیا۔

دونوں برادریوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی انسپکٹر سریش چندر گوتم اور فرسٹ سی او آشوتوش شیوم پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔

ایس پی سٹی مانوش پاریک نے بتایا کہ دونوں فریقوں سے تحریری بیانات لیے گئے ہیں۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande