جموں میں مرحلہ وار جدید آئی ٹی پارکس قائم کرنے کا منصوبہ تیار
جموں، 13 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے یو ٹی میں مرحلہ وار جدید آئی ٹی پارکس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پہلا انوویشن اور ریسرچ پارک بھارتیہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں (آئی آئی ٹی جموں) کے کیمپس میں قائم کیا جائے گا۔حکا
Atal duloo


جموں، 13 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر حکومت نے یو ٹی میں مرحلہ وار جدید آئی ٹی پارکس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پہلا انوویشن اور ریسرچ پارک بھارتیہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں (آئی آئی ٹی جموں) کے کیمپس میں قائم کیا جائے گا۔حکام کے مطابق آئی آئی ٹی جموں کے بورڈ آف گورنرز نے 5 جنوری 2026 کو اس منصوبے کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی منظوری دی ہے، جبکہ جموں و کشمیر حکومت نے اس منصوبے میں اشتراک کے لیے اصولی منظوری دے دی ہے۔

چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے منصوبے کے لیے تیار کیے گئے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا۔ اس منصوبے کا مقصد جموں و کشمیر میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینا، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مستقبل کے تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت انوویشن اور ریسرچ پارک کا قیام پہلے آئی آئی ٹی جموں کے کیمپس میں شروع کیا جائے گا اور بعد میں اسے یو ٹی کے دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز مئی تا جون 2026 میں متوقع ہے، جس کے تحت آئی آئی ٹی جموں کے تقریباً 50 ہزار مربع فٹ موجودہ تعمیر شدہ رقبے کو اپ گریڈ کر کے آئی ٹی اور انوویشن پارک کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مربع فٹ اضافی انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ اس مرحلے پر کام 2026 میں شروع ہونے اور 2028 تک مکمل ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔تیسرے مرحلے میں آئی ٹی پارک کو کیمپس سے باہر بھی توسیع دی جائے گی تاکہ صنعتوں کی زیادہ شمولیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔حکام کے مطابق آئندہ مراحل کے لیے کشمیر ڈویژن میں بھی زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ آئی آئی ٹی جموں کے قریب مزید زمین مستقبل کی ترقی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے۔مجوزہ انوویشن ریسرچ پارک کا کل تعمیر شدہ رقبہ 11 ہزار مربع میٹر سے زائد ہوگا، جہاں انوویشن لیبز، ٹیکنالوجی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس اور تحقیقی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے لیے مختلف سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے کہا کہ ٹیکنالوجی مستقبل کی معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اسٹارٹ اپ نظام کو تقویت ملے گی اور جموں و کشمیر کو ڈیجیٹل اور انوویشن کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طورپرفروغ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande