منی پور: عسکریت پسند تنظیم کے سی پی کے دو کیڈر گرفتار
امپھال، 13 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس ریاست میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعہ کو پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو، سیکورٹی فورسز نے جنگجو تنظیم کے سی پی (تائی بنگنبا) کے دو فع
منی پور: عسکریت پسند تنظیم کے سی پی کے دو کیڈر گرفتار


امپھال، 13 مارچ (ہ س)۔

منی پور پولیس ریاست میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعہ کو پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو، سیکورٹی فورسز نے جنگجو تنظیم کے سی پی (تائی بنگنبا) کے دو فعال کیڈروں کو تھوبل ضلع کے تھوبل تھانے کے تحت تھوبل وانگما تابہ علاقے سے گرفتار کیا۔

گرفتار کئے گئے کارکنوں کی شناخت ننگتھوجم تھوئی لیما عرف سندری (41) ساکن ارونگ کھنو اوانگ لیکائی اور ننگتھوجم ہیمنت سنگھ عرف نووچا (28) ساکن تھوبل کھیتری لیکائی کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان سے 140 راو¿نڈ نائن ایم ایم ایمونیشن اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande