مرکزی حکومت کا دعویٰ – ملک میں کوئلے کی پیداوار ریکارڈ 200 ملین ٹن تک پہنچی
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران 11 مارچ تک ملک کی کیپٹو(نجی)،کمرشیل ( تجارتی) اور دیگر کوئلے کی کانوں سے 200 ملین ٹن (ایم ٹی) کوئلے کی پیدا وارکا دعویٰ کیا ہے۔ کوئلے کی کل پیداوار میں سے، کیپٹو اور کمرشیل کوئل
Indias-coal-record-production


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران 11 مارچ تک ملک کی کیپٹو(نجی)،کمرشیل ( تجارتی) اور دیگر کوئلے کی کانوں سے 200 ملین ٹن (ایم ٹی) کوئلے کی پیدا وارکا دعویٰ کیا ہے۔ کوئلے کی کل پیداوار میں سے، کیپٹو اور کمرشیل کوئلے کی کانوں کی 194.17 ایم ٹی، جبکہ دیگر کانوں نے 6.06 ایم ٹی کی شراکت داری رہی ، جس سے کل پیداوار تاریخی 200 ایم ٹی کے نشان سے تجاوز کر گئی۔

کوئلے کی وزارت کے مطابق، رواں مالی سال 2025-26 میں کوئلے کی پیداوار مالی سال 2024-25 (197.32 ایم ٹی ) کے کوئلے کی کل پیداوار کے اعداد و شمار کو 7 مارچ 2026 کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ سنگ میل پچھلے مالی سال کے مقابلے 24 دن پہلے حاصل کیا گیا ۔ وزارت نے کہا کہ اس شعبے نے اپنی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا اور اسی مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر 10.56 فیصد کا اضافہ درج کیا۔ کوئلے کی سپلائی میں بھی مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے، جو 182.98 ایم ٹی سے بڑھ کر 197.09 ایم ٹی تک پہنچ گیا ہے، جو کہ سالانہ بنیادوں پر 7.71 فیصد اضافہ ہے۔

کوئلہ کی وزارت نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں قابل اعتماد توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور 2047 تک ہندوستان ایک ترقی یافتہ ہندوستان بننے کی طرف بڑھتے ہوئے آتم نربھر بھارت کے وژن کو مضبوط بنانے میں کوئلے کے اہم کردار کی تصدیق کرتی ہے۔ اس سال گھریلو کوئلے کی پیداوار اور سپلائی کھپت سے زیادہ ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کوئلے کے پاور پلانٹس اور کوئلے کے ذخیرے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande