
جموں ِ13 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس اینڈ ٹریژریز (ڈی جی اے ٹی) نے کنٹریکٹ ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں ڈی جی اے ٹی نے واضح کیا کہ کنٹریکٹ ادائیگیوں سے متعلق تمام واجبات ادا کر دیے گئے ہیں اور ٹریژریز میں اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیک لاگ موجود نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ محکمہ خزانہ نے کیپیکس (سرمایہ جاتی اخراجات) کے تحت مکمل فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ڈی جی اے ٹی نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ متوازن اور پیشہ ورانہ رپورٹنگ کے مفاد میں ایسے معاملات پر محکمہ خزانہ کا مؤقف بھی خبروں میں شامل کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر