وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاتراکے دوران ارریہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
پٹنہ 11 مارچ(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ارریہ ضلع کے ارریہ کالج کے عارضی آڈیٹوریم میں سمریدھی یاترا 2026 کے تحت ضلع سے متعلق ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ مختلف اسکیموں پر عمل آوری کے
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاتراکے دوران ارریہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جائزہ میٹنگ کی


پٹنہ 11 مارچ(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ارریہ ضلع کے ارریہ کالج کے عارضی آڈیٹوریم میں سمریدھی یاترا 2026 کے تحت ضلع سے متعلق ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ مختلف اسکیموں پر عمل آوری کے بارے میں افسران سے معلومات حاصل کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران، ارریہ کے ڈی ایم مسٹر ونود دہان نے پرگتی یاترا سے متعلق منصوبوں، سات نشچے-2 کے منصوبوں، اور سات نشچے-3 کے منصوبوں کے نفاذ کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ڈی ایم نے ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرگتی یاترا کے دوارن جن منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے ان پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے سات نشچے 2 کے تحت چلائی جارہی اسکیموں کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے 3 کے تحت جن اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر بہتر طریقہ سے کام شروع کرائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آپ سب جانتے ہیں کہ 20 نومبر 2025 کو ریاست میں نئیحکومت کے قیام کے چند ہی دن بعد، ہم نے ریاست کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کے لیے 'سات نشچے-3' کے پروگراموں کو نافذ کیا۔ سات نشچے 3 کے ساتویں نشچے’سب کا سمان جیون آسان‘ کا بنیادی مقصد ریاست کے شہریوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کر اور ان کی زندگی کو آسان بنا نا ہے اس کے لیے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے احترام کو یقینی بنانا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام افسران حساسیت کے ساتھ منصوبوں پر عمل درآمد کریں ،تاکہ بہار ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے آئندہ 5برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کونوکری اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت صنعت کاروں کو مختلف سہولیات فراہم کرکے ریاست میں صنعتیں لگانے اور خود روزگار کے لیے حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بہار میں صنعتیں لگانے کے لیے صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی پیکیج دیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعت کاروں کو ریاست میں صنعتیں لگانے میں بہت مدد ملے گی۔ تمام اضلاع میں صنعتیں لگانے کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد بہار میں صنعتوں کو مزید فروغ دینا، بہار کے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود انحصار بنانا، انہیں روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانے کے لیے اسٹارٹ اپ پالیسی بنائی گئی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ہماری ریاست کے نوجوان ہنر مند اور قابل ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande