برپیٹا میں بنیاد پرست گروپوں سے مبینہ روابط کے الزام میں دو گرفتار
برپیٹا (آسام)، 11 مارچ (ہ س): برپیٹا ضلع میں پولیس نے بدھ کو بنیاد پرست گروپوں سے مبینہ تعلق کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا۔ بنیاد پرستوں کے خلاف آپریشن کل رات آسام پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سربھوگ تھانے کے علاقے میں شروع کیا ت
برپیتا


برپیٹا (آسام)، 11 مارچ (ہ س): برپیٹا ضلع میں پولیس نے بدھ کو بنیاد پرست گروپوں سے مبینہ تعلق کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا۔ بنیاد پرستوں کے خلاف آپریشن کل رات آسام پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سربھوگ تھانے کے علاقے میں شروع کیا تھا۔

آسام پولیس ہیڈکوارٹر کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے کل رات برپیٹا میں دو شدت پسندوں کو گرفتار کیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔ برپیٹا ضلعی پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سیکورٹی ایجنسیوں نے آسام اور تریپورہ میں 11 افراد کو بنگلہ دیش میں مقیم بنیاد پرست گروپوں سے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر شمال مشرقی علاقے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande