سعودی افواج کا ملک کے مشرق میں بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کو تباہ کرنے کادعویٰ
ریاض،10مارچ(ہ س)۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے مشرقی علاقے میں ایک بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل سعودی دفاعی حکام نے صوبہ الخرج کے مشرق میں دو ڈرونز کو مار گرانے ک
سعودی افواج کا ملک کے مشرق میں بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کو تباہ کرنے کادعویٰ


ریاض،10مارچ(ہ س)۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے مشرقی علاقے میں ایک بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل سعودی دفاعی حکام نے صوبہ الخرج کے مشرق میں دو ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ سعودی فورسز نے آج ربع الخالی میں شیبہ فیلڈ کی جانب بڑھنے والے نو ڈرونز کو ناکارہ بنایا۔

سعودی وزارت دفاع نے ربع الخالی میں شیبہ فیلڈ نامی تیل کے کنوئیں کی جانب بڑھنے والے مزید سات ڈرونز بھی تباہ کیے، جو مملکت کو نشانہ بنانے والے ایرانی ڈرونز کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کی تازہ ترین کارروائی ہے۔سعودی عرب نے مملکت، خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور متعدد عرب، اسلامی اور دوست ممالک کے خلاف ایرانی جارحیت کی ایک بار پھر سخت مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حملوں کے تسلسل کا مطلب کشیدگی میں مزید اضافہ ہے۔سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت اپنی سکیورٹی، خود مختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جارحیت کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande