میاں بیوی کے جھگڑے کے بعد خاندان نے کھانے میں زہر ملا کر کھایا، بیٹے کی موت اور جوڑے سمیت 3 کی حالت تشویشناک
ستنا، 10 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں رام پور بگھیلان تھانہ علاقہ کے تحت موضع باندھا میں پیر کی رات میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد خاندان نے کھانے میں زہر ملا کر کھا لیا۔ اس واقعے میں چھ سالہ بیٹا ہلاک ہو گیا، جبکہ تین سالہ ب
زہر کھانے کے بعد خاندان کو اسپتال لے کر پہنچے گاوں والے


ستنا، 10 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں رام پور بگھیلان تھانہ علاقہ کے تحت موضع باندھا میں پیر کی رات میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد خاندان نے کھانے میں زہر ملا کر کھا لیا۔ اس واقعے میں چھ سالہ بیٹا ہلاک ہو گیا، جبکہ تین سالہ بیٹے اور جوڑے کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق، موضع بانسا کے رہائشی کندن شرما اور ان کی اہلیہ جیوتی شرما کے درمیان پیر کی رات تقریباً 7 بجے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد اہلیہ نے کھانا پکایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیوتی شرما نے کھانے میں زہریلی شے ملا دی۔ پہلے دونوں بچوں کو وہی کھانا کھلایا گیا۔ اس کے بعد جیوتی شرما نے خود بھی کھایا اور بعد میں کندن شرما نے بھی وہی کھانا کھا لیا۔ کچھ دیر بعد سب کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اسی دوران خاندان کا چھوٹا بیٹا ابھیشیک شرما (تقریباً 3 سال) کسی طرح گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے پاس پہنچا اور روتے ہوئے اس نے گھر میں سب کے بیمار ہونے کی بات کہی۔ پڑوسی فوراً گھر پہنچے تو دیکھا کہ کندن شرما، جیوتی شرما اور بڑا بیٹا آکاش شرما (6 سال) بے ہوش پڑے تھے۔

گاوں والوں کی مدد سے سب کو فوری علاج کے لیے ریوا کے سنجے گاندھی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران چھ سالہ بیٹے آکاش شرما کی موت ہو گئی۔ جبکہ کندن شرما، جیوتی شرما اور چھوٹے بیٹے ابھیشیک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہوگا۔ تاہم واقعے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کے تمام پہلووں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande