سپریم کورٹ نے لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کو پیشگی ضمانت دی۔
نئی دہلی، 10 مارچ (ہ س): جسٹس جے کے مہیشوری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ایک متنازعہ پوسٹ کے سلسلے میں لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے انہیں تحقیقات میں تعاون جاری رکھنے کی بھ
نیہا


نئی دہلی، 10 مارچ (ہ س): جسٹس جے کے مہیشوری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ایک متنازعہ پوسٹ کے سلسلے میں لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے انہیں تحقیقات میں تعاون جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

دراصل، نیہا سنگھ راٹھور نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد اتر پردیش میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اس کے بعد نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 196، 197، 152، 353 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ نیہا سنگھ راٹھور نے اس ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande