نیپال میں ایوان نمائندگان کی تمام 165 نشستوں کے نتائج کا اعلان، راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے 125 حلقوں میں کامیابی حاصل کی
کاٹھمنڈو، 10 مارچ (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے ایوان نمائندگان کے تمام 165 حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ راشٹریہ سوتنتر پارٹی ( آر ایس پی ) نے سب سے زیادہ 125 سیٹیں جیتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے منگل کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ایوان نمائندگان کے تمام 1
Nepal-Election-Result-declared


کاٹھمنڈو، 10 مارچ (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے ایوان نمائندگان کے تمام 165 حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ راشٹریہ سوتنتر پارٹی ( آر ایس پی ) نے سب سے زیادہ 125 سیٹیں جیتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے منگل کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ایوان نمائندگان کے تمام 165براہ راست (ڈائریکٹ)منتخب حلقوں کے لیے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا۔

کمیشن کے مطابق سانکھواسبھا کے نتائج کا اعلان گزشتہ پیر کی رات کیا گیا ۔ وہاں نیپال کمیونسٹ پارٹی (یو ایم ایل) کے ارجن کمار کارکی نے راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے منگما شرپا کو شکست دی۔ کمیشن نے بتایا کہ امیدواری مسترد ہونے کی وجہ سے تنازعات میں رہے دھنوشا-1 حلقہ میں کمیشن نے نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے ماتریکا پرساد یادو کو جیت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ تاہم، امیدواری مسترد ہونے کے بعد، آر ایس پی امیدوار نے اس معاملے کو لے کر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

براہ راست انتخابی نظام کے تحت نشستوں کے نتائج

راشٹریہ سوتنتر پارٹی - 125 سیٹیں

نیپالی کانگریس - 18 نشستیں

سی پی این (ایم ایل) - 9سیٹیں

سی پی این (سابقہ ماو¿سٹ) – 8 نشستیں

سرم سنسکرتیپارٹی – 3 نشستیں

راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی – 1 سیٹ

میاگدی سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے والے مہاویر پن بھی منتخب ہوئے ہیں۔

ایوان نمائندگان کے 275 ارکان کے لیے ووٹنگ 5 مارچ کو ملک بھر میں ہوئی تھی۔پروپوشنل ری پریزنٹیٹو( متناسب نمائندگی) نظام کے تحت اب تک ایک کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande