امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہندوستان کی ترقی کو فروغ دے گا: صنعتی دنیا
نئی دہلی، 3 فروری (ہ س)۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کا صنعتی دنیا نے خیر مقدم کیا ہے۔ مشہور ہندوستانی کاروباری رہنماو¿ں نے منگل کو کہا کہ ہندوستان -امریکہ تجارتی معاہدہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عزائم کو تیز کرے گا۔ تجارتی معاہدے پ
US-trade-agreement-industry


نئی دہلی، 3 فروری (ہ س)۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کا صنعتی دنیا نے خیر مقدم کیا ہے۔ مشہور ہندوستانی کاروباری رہنماو¿ں نے منگل کو کہا کہ ہندوستان -امریکہ تجارتی معاہدہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عزائم کو تیز کرے گا۔

تجارتی معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، مہندرا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انیش شاہ نے اسے ”دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ معاہدہ ہندوستان کے ترقی کے عزائم کو بامعنی رفتار فراہم کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے ہندوستان پر فوری طور پر محصولات 18 فیصد تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا نے کہا کہ کم ٹیرف ان دو عظیم ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا اور سرمایہ کاری اور تعاون کے اضافی مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مزیدمستحکم سپلائی چین بنانے، مینوفیکچرنگ کے مواقع کو کھولنے اور امریکہ اور ہندوستان میں طویل مدتی اقتصادی مسابقت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے چیئرمین سدرشن وینو نے بھی کہا کہ ہندوستانی اشیا پر امریکی جوابی محصولات کو 18 فیصد تک کم کرنا ایک مثبت قدم ہے جو برآمدی مسابقت کو بہتر بناتا ہے اور طویل مدتی دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’ وکست بھارت 2047‘ کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیلنجنگ عالمی ماحول میں تجارت کے لیے کھلے پن سے ہندوستانی صنعت کو وسعت، اختراعات اور ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے ایکس پوسٹ پر لکھا،”یہ احتیاط سے آگے بڑھنے کے فوائد کو ظاہر کرتا ہے۔ جب شور ختم ہوجائے گا، تو دو فطری شراکت دار ساتھ آئیں گے۔“

آر پی جی انٹرپرائزز کے چیئرمین ہرش گوئنکا نے ’ایکس‘ پر لکھا، ”پہلے یورپی یونین کے ساتھ ’مدر آف آل ڈیلز‘ اور اب امریکہ کے ساتھ ’فادر آف آل ڈیلز‘ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی ایک بڑی حصولیابی ہے۔

اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدوں کے بعد یہ معاہدہ عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ساکھ کو تقویت دیتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande