پیوش گوئل ہندوستان -امریکہ تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بیان دیں گے
نئی دہلی، 03 فروری (ہ س)۔ ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل کے منگل کو پارلیمنٹ میں ایک بیان دے سکتے ہیںَ سرکاری ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ پیر کی رات دیر گئے وزیر اعظم ن
INDIA-US-TRADE-GOYAL-PARLIAMENT


نئی دہلی، 03 فروری (ہ س)۔ ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل کے منگل کو پارلیمنٹ میں ایک بیان دے سکتے ہیںَ

سرکاری ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ پیر کی رات دیر گئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ اور اس کے بعد پر وزیر اعظم مودی کی ایکس پر پوسٹ کے بعد اس معاہدے کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان پر عائد ٹیرف کو فوری طور پر 18 فیصد تک کم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر امریکہ کے دورے پر واشنگٹن میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر تجارت و صنعت ممبئی سے نئی دہلی واپس آرہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اس معاہدے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بیان دیں گے جس میں معاہدے کا خاکہ واضح کیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے ایک تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت واشنگٹن ہندوستانی اشیاءپر جوابی محصولات کو موجودہ 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ”میڈ ان انڈیا“ مصنوعات پر اب 18 فیصد کا کم ٹیرف عائد ہوگا ۔

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے بھی ’ایکس ‘پوسٹ پر لکھا، ”یہ معاہدہ کسانوں، ایم ایس ایم ای ، کاروباریوں اور ہنر مند کارکنوں کے لیے بے مثال مواقع کھولے گا، جس سے انہیں دنیا کے لیے 'میک ان انڈیا'، دنیا کے لیے ڈیزائن ان انڈیا اور دنیا کے لیے انوویٹ ان انڈیا کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ اس سے ہندوستان کو امریکہ سے ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande