لکھنو میں دربھنگہ جا رہی ڈبل ڈیکر بس پلٹی، پانچ مسافرہلاک۔
لکھنو، 23 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے گوسائی گنج تھانہ علاقے میں پیر کی شام ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 10 سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بس بہار کے دربھنگہ جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعدد پول
بس


لکھنو، 23 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے گوسائی گنج تھانہ علاقے میں پیر کی شام ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 10 سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بس بہار کے دربھنگہ جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعدد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔ متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس مسافروں کو لدھیانہ سے دربھنگہ لے جا رہی تھی۔ ضلع کے گوسائی گنج تھانہ علاقے میں واقع پوروانچل ایکسپریس وے پر واقع کھیما کھیڑا گاو¿ں کے قریب بس اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔ مسافروں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر برجیش کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ حادثے میں چار سے پانچ لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ 10 سے 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے، اس کے بعد ہی مرنے والوں کی صحیح تعداد معلوم ہو سکے گی۔ پہلی نظر میں ڈرائیور کی لاپرواہی نظر آتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande