ڈوڈہ کے بھیلی میں امام کی تقرری پر جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کیا
ڈوڈہ کے بھیلی میں امام کی تقرری پر جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کیا جموں، 20 فروری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے اپر بھیلی، آرنوڑہ علاقے کی ایک مقامی مسجد میں امام کی تقرری کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی
ڈوڈہ کے بھیلی میں امام کی تقرری پر جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کیا


ڈوڈہ کے بھیلی میں امام کی تقرری پر جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کیا

جموں، 20 فروری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے اپر بھیلی، آرنوڑہ علاقے کی ایک مقامی مسجد میں امام کی تقرری کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈوڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور ابتدائی جائزہ لینے کے بعد واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اپنی تحویل میں لے لی۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی قسم کی وضاحت یا معلومات کے لیے متعلقہ پولیس حکام سے رابطہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande