تاریخ کے آئینے میں 18 فروری: پلوٹو کی دریافت - ایک تجسس جس نے نظام شمسی کا نقشہ بدل دیا
18 فروری 1930 کو امریکی سائنسداں کلائیڈ ٹامبا نے ایک دور دراز فلکیاتی جسم کی دریافت کی، جس نے اس دور میں فلکیات کی دنیا میں جوش بھر دیا۔ شروعات میں اسے ہمارے نظام شمسی کا نواں سیارہ مانا گیا، لیکن بعد کے سائنسی مطالعوں میں اسے ”بونا سیارہ“ کے زمرے
پلوٹو کی دریافت


18 فروری 1930 کو امریکی سائنسداں کلائیڈ ٹامبا نے ایک دور دراز فلکیاتی جسم کی دریافت کی، جس نے اس دور میں فلکیات کی دنیا میں جوش بھر دیا۔ شروعات میں اسے ہمارے نظام شمسی کا نواں سیارہ مانا گیا، لیکن بعد کے سائنسی مطالعوں میں اسے ”بونا سیارہ“ کے زمرے میں رکھا گیا۔

نام رکھنے کے لیے جب تجاویز مانگی گئیں، تو 11ویں جماعت کی ایک طالبہ نے ”پلوٹو“ نام تجویز کیا۔ اس کی دلیل تھی کہ رومن دیومالائی کہانیوں میں تاریکی کے دیوتا کو یہی کہا جاتا ہے اور یہ جسم بھی سورج سے بہت دور اور تاریک علاقے میں واقع ہے۔ یہ بونا سیارہ سورج کی ایک گردش پوری کرنے میں تقریباً 248 سال لیتا ہے۔

یہ دریافت دکھاتی ہے کہ تجسس اور سائنس مل کر ہماری کائنات سے متعلق سمجھ کو کیسے مسلسل آگے بڑھاتے رہتے ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

1405 - ظالم حکمراں و حملہ آور تیمور لنگ کا انتقال ہوا۔

1614 - جہانگیر نے میواڑ پر قبضہ کیا۔

1884 - چارلس گولڈن کی قیادت میں برطانوی فوجیں سوڈان پہنچیں۔

1894 - مجاہد آزادی اور سیاست داں رفیع احمد قدوائی پیدا ہوئے۔

1905 - شیام جی کرشن ورما نے انڈیا ہوم رول سوسائٹی کا قیام لندن میں کیا۔

1911 - ایئر میل کی پہلی سرکاری پرواز الہ آباد میں ہوئی، جو 10 کلومیٹر کی تھی۔ طیارے سے پہلی بار ڈاک پہنچانے کا کام ہندوستان میں ہوا، جس میں 6500 خطوط نینی لے جائے گئے۔

1915 - پہلی جنگ عظیم میں جرمنی نے انگلینڈ کی ناکہ بندی کی۔

1927 - موسیقی کی دنیا میں مشہور ستار نواز عبد الحلیم جعفر خان پیدا ہوئے۔

1927 - بالی وڈ کے مشہور موسیقار خیام پیدا ہوئے۔

1945 - دوسری جنگ عظیم میں ایوو جیما کے لیے لڑائی شروع ہوئی۔

1946 - شاہی بحریہ کی بغاوت ممبئی میں ہوئی۔

1954 - پہلے چرچ آف سائنٹولوجی کا قیام کیلیفورنیا میں کیا گیا۔

1965 - چین کے ذریعے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر کا بلاسود قرض دینے کے معاہدے پر دونوں ممالک کے نمائندوں نے کراچی میں دستخط کیے۔

1971 - ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان سیٹلائٹ رابطہ قائم ہوا۔

1977 - امریکی اداکار اینڈی ڈیوائن کی موت ہو گئی۔

1979 - صحرائے صحارا میں پہلی اور اب تک کے ریکارڈ میں آخری بار برف باری کا واقعہ ہوا۔

1979 - امریکہ نے ہندوستان کو 1664 کروڑ روپے کا چیک دیا جو کہ دنیا میں سب سے بڑی رقم کا چیک مانا جاتا ہے۔

1983 - یو ایس کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی لوٹ کے دوران ایسا واقعہ ہوا، جس میں 13 لوگ مارے گئے۔

1989 - افغان حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

1998 - سی سبرامنیم کو بھارت رتن سے سرفراز کیا گیا۔ انہیں سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں تعاون کے لیے ملک کے اس سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ 1964 سے 1966 کے درمیان ہندوستان کے وزیر زراعت تھے۔ سبز انقلاب میں ان کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

1999 - ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بس سروس پر معاہدہ ہوا۔

1999 - مہاراشٹر کے پولٹری فارم میں ہندوستان کا پہلا فلو کیس درج ہوا۔

2003 - جنوبی کوریا کے اہم شہر ٹائیگو میں ایک میٹرو ٹرین میں آگ لگ جانے سے 134 لوگ مارے گئے۔

2006 - فلسطین کے صدر نے حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کو نئی حکومت تشکیل دینے کو کہا۔

2006 - مہاراشٹر کے پولٹری فارم میں ہندوستان کا پہلا فلو کیس درج ہوا۔

2006 - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تھر ایکسپریس کا آغاز۔

2007 - دہلی سے لاہور جا رہی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکے میں 68 لوگ مارے گئے۔

2008 - انڈین ریزرو بینک نے سوئس بینک یو بی ایس اے جی کو ملک میں کاروبار کرنے کی اجازت دی۔

2008 - پاکستان میں برسوں کے فوجی اقتدار کے بعد ہوئے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 120 سیٹوں پر جیت۔ نواز شریف کی پارٹی کو 90 اور سبکدوش ہونے والے صدر پرویز مشرف کی پارٹی کو 51 سیٹیں ملیں۔

2009 - لوک سبھا میں سینٹرل یونیورسٹی بل 2009 پیش ہوا۔

2014 - آندھرا پردیش کی تقسیم کر کے تلنگانہ کی شکل میں ملک کی 29ویں ریاست کے قیام کی تجویز لوک سبھا میں منظور۔

2014 - یوکرین کی راجدھانی کیف میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم 76 لوگوں کی موت اور سینکڑوں لوگ زخمی۔

2016 - پدم بھوشن سے سرفراز ہندوستانی کلاسیکی گلوکار عبدالرشید خان کا انتقال ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande