

اعظم گڑھ، 14 فروری (ہ س)۔ ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات پولیس اور گائے کے اسمگلروں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس میں دو گائے کے اسمگلروں کی ٹانگ میں گولی لگی، جبکہ ایک کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، کارتوس، کلہاڑی، چاقو، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایس پی دیہات چراغ جین نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 2:30 بجے مہاراج گنج تھانہ پولیس علاقے میں گشت کر رہی تھی اور مشکوک افراد کی جانچ کر رہی تھی۔ انہیں اہریگاو¿ں نہر پلیا کے قریب اطلاع ملی کہ کچھ بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں گھوم رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی انسپکٹر انچارج نے پولیس ٹیم کے ساتھ محاصرہ کیا۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کربدمعاشوں نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بار بار انہیں ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ کی لیکن بدمعاشوں نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ سے دو اسمگلر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے انہیں اوراس کے ایک تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ بدمعاشوں کی شناخت نظام آباد کے رہنے والے ابو زید اور کولمودی پور کے رہنے والے انل نونا کے بطور کی گئی ہے۔ دونوں کو ٹانگ میں گولی لگی۔ تیسرے بدمعاش عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی دیہات نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے غیر قانونی گائے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت کا اعتراف کیا۔ گرفتار انل نونا اور ابو زید کے خلاف پہلے ہی کئی مقدمات درج ہیں جن میں گائے ذبیحہ، چوری، حملہ اور آرمس ایکٹ کے معاملے شامل ہیں۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد