رمضان کی تیاری کا بامقصد پیغام،ذاکر نگر میں خواتین کے لیے استقبالِ رمضان پروگرام کا انعقاد
نئی دہلی،10فروری(ہ س)۔جماعتِ اسلامی ہند شعبہ خواتین، ذاکر نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام مدرسہ معین الاسلام میں ”استقبالِ رمضان“ کے عنوان سے ایک بامقصد اور روحانی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز محترمہ شہناز ت
رمضان کی تیاری کا بامقصد پیغام،ذاکر نگر میں خواتین کے لیے استقبالِ رمضان پروگرام کا انعقاد


نئی دہلی،10فروری(ہ س)۔جماعتِ اسلامی ہند شعبہ خواتین، ذاکر نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام مدرسہ معین الاسلام میں ”استقبالِ رمضان“ کے عنوان سے ایک بامقصد اور روحانی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز محترمہ شہناز تبسم صاحبہ کی پ±رسوز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محترمہ صوفیہ خان فلاحی نے ”رمضان کا انفرادی منصوبہ: کیوں اور کیسے؟“ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا، جس میں انہوں نے رمضان المبارک سے بھرپور استفادہ کے لیے اہداف کے تعین اور وقت کے مو¿ثر استعمال پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں محترمہ صبیحہ خانم صاحبہ نے روزے کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزہ انسان کی زندگی میں مثبت انقلاب برپا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس موقع پر محترمہ شگفتہ خان صاحبہ نے نعتِ رسول ﷺ پیش کر کے محفل کو روحانی کیفیت سے سرشار کر دیا۔

پروگرام میں محترمہ شمع آفتاب صاحبہ نے روزے اور زکوٰة سے متعلق اہم شرعی مسائل کی وضاحت کی۔ اختتامی اجلاس میں سیدہ حمیرا صاحبہ (ناظمہ، ذاکر نگر) نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اجتماعیت کی اہمیت پر زور دیا اور خواتین کی رہنمائی فرمائی۔آخر میں محترمہ عالیہ آصف صاحبہ (معاون ناظمہ، ذاکر نگر) نے نظم پیش کی اور تمام مہمانوں و شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر تقریباً تین سو خواتین شریک رہیں۔مزید برآں ”میرا رمضان، میرا منصوبہ“ کے تحت منصوبہ جاتی کاپیاں بھی شرکاءمیں تقسیم کی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande