
ممبئی ، 10 فروری (ہ س) مہاراشٹر کی سیاست میں 10 فروری کو ایک اہم پیش رفت کے تحت سنیترا پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنجہانی اجیت پوار کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، لیکن ان کے خیالات اور ترقیاتی وژن کو آگے بڑھانا ان کا نصب العین ہوگا۔ سنیترا پوار نے کہا کہ اجیت پوار کی انتظامی مہارت اور فیصلہ کن قیادت ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ ان جیسی کارکردگی دہرانا ممکن نہیں، مگر عوامی خدمت، ترقیاتی سوچ اور عام شہریوں کے مسائل کے تئیں حساسیت ان کے کام کا رہنما اصول رہے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور ریاست کے تمام طبقات کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے وہ اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور اجیت پوار کے نامکمل خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں گی۔ سرکاری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے انہوں نے پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر قومی کارگزار صدر پرفُل پٹیل کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا، جس میں پارٹی کے کئی سینئر قائدین شریک رہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے