
دسمبر میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی
نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س):۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی خواتین کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دسمبر میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے آل فارمیٹ دورے کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
اس دورے پر ہندوستان ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) اور تین ٹی-20 بین الاقوامی مقابلے کھیلے گا۔ اسمرتی مندھانا تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ دپتی شرما ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی۔ ٹی-20 ٹیم میں شیفالی ورما کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
9 دسمبر سے شروع ہوگا دورہ
دورے کا آغاز 9 دسمبر کو گکیبرہا میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد 16 دسمبر کو پارل میں پہلا ون ڈے مقابلہ کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے 19 دسمبر کو کیپ ٹاو¿ن اور تیسرا مقابلہ 22 دسمبر کو بلوم فونٹین میں ہوگا۔
ٹی-20 بین الاقوامی سیریز کا پہلا مقابلہ 26 دسمبر کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا ٹی-20 میچ بالترتیب 29 اور 30 دسمبر کو پوچیفسٹروم میں ہوں گے۔
ٹیسٹ ٹیم
اسمرتی مندھانا (کپتان)، شیفالی ورما، پرتیکا راول، ہرمن پریت کور، جیمیمہ روڈریگز، ہرلین دیول، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، دپتی شرما (نائب کپتان)، شری چرانی، اسنیہ رانا، کرانتی گوڑ، نندنی شرما، جنتی منی کلیتا اور سیالی ستگھرے۔
ایک روزہ ٹیم (ون ڈے)
اسمرتی مندھانا (کپتان)، شیفالی ورما، پرتیکا راول، ہرمن پریت کور، جمیمہ روڈریگز، ہرلین دیول، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، دپتی شرما (نائب کپتان)، شری چرانی، ویشنوِی شرما، کرانتی گوڑ، نندنی شرما، جنتی منی کلیتا اور سیالیستگھرے۔
ٹی-20 ٹیم
اسمرتی مندھانا (کپتان)، شیفالی ورما (نائب کپتان)، جمیمہ روڈریگز، ہرمن پریت کور، نکی پرساد، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، جی کمالنی (وکٹ کیپر)، انوشکا شرما، دپتی شرما، شری چرانی، پریما راوت، امن جوت کور، کرانتی گوڑ، نندنی شرما، رینوکا سنگھ ٹھاکر، اروندھتی ریڈی اور سیالیستگھرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ