نیپال کے ساتھ سہ فریقی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستان کی انڈر-19 ٹیموں کی قیادت بھاویکا اور انادی کو سونپی گئی
نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س):۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو نیپال کی انڈر-19 ٹیم کے ساتھ ہونے والی آئندہ سہ فریقی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر بلے باز بھاویکا اہیرے ہندوستان انڈر-19 اے کی کپتان ہوں
نیپال کے ساتھ سہ فریقی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستان کی انڈر-19 ٹیموں کی قیادت بھاویکا اور انادی کو سونپی گئی


نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س):۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو نیپال کی انڈر-19 ٹیم کے ساتھ ہونے والی آئندہ سہ فریقی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

وکٹ کیپر بلے باز بھاویکا اہیرے ہندوستان انڈر-19 اے کی کپتان ہوں گی، جبکہ تیز گیند باز آل راو¿نڈر انادی تگڑے ہندوستان انڈر-19 بی کی قیادت کریں گی۔

یہ سہ فریقی سیریز 10 سے 22 نومبر تک بنگلورو کے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلی جائے گی۔ یہ مقابلہ 2027 میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم ہے۔ اگلے سال کے آغاز میں بنگلہ دیش اور نیپال مشترکہ طور پر اس عالمی کپ کی میزبانی کریں گے۔

ہندوستان نے 2023 اور 2025 میں خطاب جیتا تھا اور اب 2027 میں مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

بھاویکا کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم اس سال چنئی اور پڈوچیری میں سری لنکا انڈر-19 کے خلاف ٹی-20 اور ایک روزہ سیریز جیت چکی ہے۔ وہ 2025 میں عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کی رکن بھی تھیں۔

اس ٹیم میں ایشوری اوساوے بھی شامل تھیں، جنہیں اس مرتبہ ہندوستان انڈر-19 بی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ممبئی کی باصلاحیت بلے باز ایرا جادھو کو بھاویکا کی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شامبھوی راجپوت اس ٹیم میں دوسری وکٹ کیپر ہوں گی۔

ہندوستان انڈر-19 بی ٹیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کی سب سے کم کانٹریکٹر کھلاڑی اوما کشیپ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ دہلی کیپیٹلز نے انہیں 10 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم سے منسلک کیا تھا۔

اس ٹیم میں رچیتا ہٹوار اور شریہ ایس چوہان وکٹ کیپر ہیں۔ جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والی اوپنر دیا یادو اور گجرات جائنٹس کے ساتھ ویمنز پریمیئر لیگ کا معاہدہ حاصل کرنے والی بیٹنگ آل راو¿نڈر سمائرا راگھو بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کی تمام کھلاڑی حال ہی میں ہماچل پردیش کے بلاس پور میں منعقدہ انڈر-19 خواتین ٹی-20 چیلنجر ٹرافی میں کھیل کر آئی ہیں۔

ہندوستان انڈر-19 اے ٹیم میں شامل انادی، ایرا اور نندنا شری دھرن 2025 میں عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کی ریزرو کھلاڑی تھیں۔

ڈبل راو¿نڈ رابن فارمیٹ میں ہوگی سیریز

یہ سہ فریقی سیریز ڈبل راو¿نڈ رابن فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔ اس فارمیٹ میں ہر ٹیم دوسری دونوں ٹیموں کے خلاف دو دو مرتبہ مقابلہ کرے گی۔ لیگ مرحلے کے بعد سرفہرست دو ٹیمیں 22 نومبر کو فائنل کھیلیں گی۔

سیریز کا افتتاحی مقابلہ 11 نومبر کو ہندوستان انڈر-19 اے اور ہندوستان انڈر-19 بی کے درمیان ہوگا۔

11 نومبر: ہندوستان انڈر-19 اے بمقابلہ ہندوستان انڈر-19 بی

12 نومبر: ہندوستان انڈر-19 بی بمقابلہ نیپال

14 نومبر: ہندوستان انڈر-19 اے بمقابلہ نیپال

16 نومبر: ہندوستان انڈر-19 اے بمقابلہ ہندوستان انڈر-19 بی

18 نومبر: ہندوستان انڈر-19 بی بمقابلہ نیپال

20 نومبر: ہندوستان انڈر-19 اے بمقابلہ نیپال

22 نومبر: فائنل

ہندوستان انڈر-19 اے ٹیم

بھاویکا اہیرے (کپتان اور وکٹ کیپر)، تنشکا شرما، ریا بھاٹی، ایرا جادھو (نائب کپتان)، ندھی مہتو، اپسیتا منڈل، پوروا سیواچ، مہک نروسے، شامبھوی راجپوت (وکٹ کیپر)، میتری منیار، جولی کماری، گوری گوئل، نندنا شری دھرن، پریتی کپور اور گریشا کٹاریہ۔

ہندوستان انڈر-19 بی ٹیم

انادی تاگڑے (کپتان)، اوما کشیپ (نائب کپتان)، ایشوری اوسارے، رچیتا ہٹوار (وکٹ کیپر)، دیا یادو، ارچنا، شریا ایس چوہان (وکٹ کیپر)، سمائرا راگھو، کماری پلک، اکشاہ پرمار، نشٹھا سوتی، ودھی پرمار، وندیتا کے راو¿، اکشرا تیواری اور پلک سنگھ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande