تیسرے ون ڈے میں سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی ہندوستانی ٹیم، گل اور روہت پر رہیں گی نظریں
ہیملٹن، 9 نومبر (ہ س):۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو یہاں سیڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کو 2-0 کی
تیسرے ون ڈے میں سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی ہندوستانی ٹیم، گل اور روہت پر رہیں گی نظریں


ہیملٹن، 9 نومبر (ہ س):۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو یہاں سیڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تاہم، چوٹوں سے پریشان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کے ہوم گراو¿نڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ یہاں کے حالات تیز گیند بازوں کے لیے سازگار ہیں اور ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کا سخت امتحان لے سکتے ہیں۔

پہلے دو مقابلوں میں وراٹ کوہلی کو چھوڑ کر ہندوستانی بیٹنگ آرڈر کے دیگر کھلاڑی زیادہ پراعتماد نظر نہیں آئے ہیں۔ کپتان شبھمن گل اور تجربہ کار روہت شرما بھی تیز گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتے دکھائی دیے ہیں۔

گل کے لیے اس مقابلے میں سیریز جیتنا اولین ترجیح ہوگی۔ اس کے بعد وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کے لیے ٹیم سے الگ ہو جائیں گے۔ آخری دو ون ڈے مقابلوں میں شریس ایئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تیسرے مقابلے پر بھی بارش کا اثر پڑ سکتا ہے۔ سرد اور نم موسم کی وجہ سے پچ پر گیند کو اضافی سوئنگ اور باو¿نس ملنے کا امکان ہے۔ ایسے حالات بلے بازوں کے لیے دوہری مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔

روہت شرما کو پہلے دو میچوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔ وہ پہلے مقابلے میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے، جبکہ دوسرے میچ میں 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران روہت نے اپنی بلے بازی کے انداز میں تبدیلی کی ہے۔ اب وہ ابتدا میں اننگز کو سنبھالنے کے بعد جارحانہ انداز اپنانے پر زور دیتے ہیں۔

2023 کے ون ڈے عالمی کپ تک ان کا انداز خطرہ مول لے کر تیزی سے رنز بنانے کا تھا، تاہم نئی حکمت عملی کے نتائج ملے جلے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے حالات میں اب تک محتاط بلے بازی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، لیکن روہت دونوں میچوں میں پوری طرح پراعتماد نظر نہیں آئے۔ اس کے برعکس وراٹ کوہلی دوسرے ون ڈے میں کم وقت تک کریز پر رہنے کے باوجود اچھی فارم میں دکھائی دیے تھے۔

راہل کو پانچویں نمبر پر بھیجنے کے فیصلے پر سوالات

ہندوستانی ٹیم کے کامیاب کمبی نیشن میں تبدیلی کا امکان کم ہے، لیکن ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پانچویں نمبر پر اکشر پٹیل کو بھیجنے کی حکمت عملی پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں۔

ویلنگٹن میں دوسرے ون ڈے کے دوران اکشر کو تجربہ کار کے ایل راہل سے پہلے بلے بازی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ بعد میں راہل نے ناٹ آو¿ٹ 26 رنز کی مفید اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا تھا۔

اکشر کو راہل سے پہلے بھیجنے کے پیچھے مڈل آرڈر میں ایک بائیں ہاتھ کا بلے باز شامل کرنے کی حکمت عملی تھی، کیونکہ ابتدائی چاروں بلے باز دائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں۔ تاہم، اضافی سوئنگ اور غیر یکساں باو¿نس والی پچ پر اکشر کی بلے بازی زیادہ مو¿ثر نظر نہیں آتی۔

اکشر ٹیم کے واحد ماہر اسپنر ہیں اور ٹاپ آرڈر کے دیگر بلے باز باقاعدگی سے گیند بازی نہیں کرتے۔ ایسے میں گمبھیر کے پاس اس مقام پر ایشان کشن جیسے جارحانہ بلے باز کو اتارنے کا متبادل بھی محدود ہے۔

امید ہے کہ آخری دو مقابلوں میں کشن وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ راہل ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

ہندوستانی تیز گیند بازی نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عاقب نبی نے وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ گرنور برار، انشول کمبوج اور ارشدیپ سنگھ نے بھی متاثر کیا ہے۔ تاہم، گیند بازوں کی کامیابی میں نیوزی لینڈ کے حالات کا بھی اہم کردار رہا ہے۔

ٹیسٹ سیریز شروع ہونے میں تقریباً 10 دن باقی ہیں، ایسے میں اس مقابلے میں محمد سراج کو کھلانے کی کوئی خاص ضرورت دکھائی نہیں دیتی۔

نیوزی لینڈ کی بلے بازی بھی تشویش کا باعث

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کارکردگی اپنے ہوم گراو¿نڈ پر توقعات کے مطابق نہیں رہی ہے۔ کپتان مچل سینٹنر دونوں مقابلوں میں ٹاس ہار چکے ہیں، لیکن ٹیم کی سب سے بڑی تشویش ٹاپ آرڈر کی ناکامی ہے۔

پہلے دو میچوں میں بلے بازوں کی جدوجہد نے گیند بازوں پر دباو¿ بڑھا دیا ہے۔

ڈیون کونوے کے چوٹ کے باعث باہر ہونے اور راچن رویندر کے زخمی ہونے سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ تجربہ کار ٹام لیتھم بھی رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ٹم سیفرٹ، ول ینگ اور ہنری نکولس کی ٹاپ تھری جوڑی پہلے دونوں مقابلوں میں طویل شراکت قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کو تیز گیند باز بلیئر ٹکنر کی کمی بھی محسوس ہوگی۔ وہ چوٹ کے باعث تیسرے ون ڈے سے باہر ہیں۔ ان کی جگہ کرسچین کلارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ہندوستان اے کے خلاف غیر رسمی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

لیتھم اور نکولس کے لیے تیسرا ون ڈے ٹیسٹ سیریز سے پہلے فارم حاصل کرنے کا آخری موقع ہوگا۔ دونوں تجربہ کار بلے باز پہلے دو مقابلوں میں جدوجہد کرتے رہے ہیں اور اس میچ میں بڑی اننگز کھیل کر اپنا اعتماد بحال کرنا چاہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande