
نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س)۔ فلیکسیبل پیکیجنگ میٹریل تیار کرنے والی کمپنی ویدانت پولی فیبس لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ انٹری کرتے ہوئے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کر دیا۔ اس کے بعد سرمایہ کاروں کو اس وقت مزید بڑا جھٹکا لگا جب کمپنی کے شیئر پر لوئر سرکٹ لگ گیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 94 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر ان کی لسٹنگ بغیر کسی اتار چڑھاو کے 94 روپے کی سطح پر ہوئی۔
فلیٹ لسٹنگ کے بعد شیئر میں فروخت کا دباو بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت میں گراوٹ آنے لگی۔ مسلسل فروخت کے باعث تھوڑی ہی دیر میں یہ شیئر پھسل کر 89.30 روپے کی لوئر سرکٹ سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح پہلے ہی دن کے کاروبار میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 4.70 روپے یعنی پانچ فیصد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس کمپنی کا 56.68 کروڑ روپے کا آئی پی او 2 سے 4 نومبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سرد ردعمل ملا تھا، جس کے باعث یہ مجموعی طور پر صرف 1.90 گنا سبسکرائب ہو سکا تھا۔ اس میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 100 فیصد (اینکر سرمایہ کاروں کے علاوہ) سبسکرائب ہوا تھا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے کو 1.38 گنا سبسکرپشن ملا تھا۔ اس کے علاوہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 2.26 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 60.30 لاکھ شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ اس ایشو کے تحت 51.01 کروڑ روپے مالیت کے 54.26 لاکھ نئے شیئرز جاری کیے گئے، جبکہ پروموٹر سیتھساویریا پولی فیب ایل ایل پی کی جانب سے 5.67 کروڑ روپے مالیت کے 6.04 لاکھ شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس) کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔
آئی پی او کے تحت شیئرز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 24.61 کروڑ روپے کمپنی اپنے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ اس کے علاوہ 6.51 کروڑ روپے موجودہ مینوفیکچرنگ یونٹ میں پلانٹ اور مشینری کی خریداری اور تنصیب پر سرمایہ جاتی اخراجات کے طور پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ 8 کروڑ روپے پرانے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔ باقی رقم عمومی کارپوریٹ مقاصد اور ایشو کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ویدانت پولی فیبس لمیٹڈ کی مالی صورتحال کی بات کریں تو کیپیٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق، گزشتہ مالی برسوں کے دوران اتار چڑھاو¿ کے باوجود کمپنی کی مالی حالت مضبوط رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی