کموڈیٹی مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران محدود دائرے میں کاروبار، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل میں معمولی تیزی
نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س)۔ گھریلو کموڈیٹی مارکیٹ (ایم سی ایکس) میں آج دن کے پہلے سیشن کے دوران ملا جلا اور محدود دائرے میں کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ سے ملنے والے معمول کے اشاروں اور تہواروں کے موسم کے بعد فزیکل ڈیمانڈ میں تبدیل
کموڈیٹی مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران محدود دائرے میں کاروبار، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل میں معمولی تیزی


نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س)۔

گھریلو کموڈیٹی مارکیٹ (ایم سی ایکس) میں آج دن کے پہلے سیشن کے دوران ملا جلا اور محدود دائرے میں کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ سے ملنے والے معمول کے اشاروں اور تہواروں کے موسم کے بعد فزیکل ڈیمانڈ میں تبدیلی کے باعث آج صبح ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاو¿ دیکھا گیا، جبکہ بیس میٹل سیکٹر میں سستی کا ماحول رہا۔

اس کے برعکس، عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان بین الاقوامی انرجی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی معمولی بحالی کا اثر آج صبح گھریلو اسپاٹ اور فیوچر مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس سے خام تیل کی قیمتوں کو نچلی سطح پر سہارا ملا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کی بات کریں تو گزشتہ ہفتے ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے بعد آج صبح سونے کی قیمتوں میں معمولی منافع وصولی دیکھی گئی۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر آج ابتدائی کاروبار کے دوران 24 کیرٹ سونے کی قیمت 48 روپے کی معمولی تیزی کے ساتھ 1,39,428 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کرتی نظر آئی۔

سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی آج صبح کوئی بڑا اتار چڑھاو¿ نہیں دیکھا گیا۔ یہ قیمتی دھات دہلی صرافہ مارکیٹ اور ایم سی ایکس میں اپنی سابقہ ریکارڈ سطح 1,99,900 روپے فی کلوگرام کے آس پاس محدود دائرے میں کاروبار کرتی نظر آئی۔ شادیوں کا آنے والا سیزن ہونے کے باعث زیورات کے بازار میں جیولرز کی جانب سے مسلسل مانگ برقرار ہے۔

انرجی مارکیٹ اور خام تیل کے شعبے میں گزشتہ ہفتے تقریباً 20 فیصد کی زبردست گراوٹ کے بعد آج صبح کے سیشن میں کچھ شارٹ کورنگ دیکھی گئی۔ مشرق وسطیٰ میں ایران تنازع کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال اور آئل ٹینکروں پر جاری وقفے وقفے سے کشیدگی کے سبب بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ آج صبح عالمی مارکیٹ میں 0.45 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 95.75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل بھی بہتری دکھاتے ہوئے 88.42 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہا۔

عالمی مارکیٹ کی اس معمولی مضبوطی کا اثر گھریلو کموڈیٹی مارکیٹ ایم سی ایکس کے کروڈ فیوچرز پر بھی نظر آیا، جہاں آج صبح خام تیل 24 روپے کی تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کرتا رہا۔

دوسری جانب، صنعتی دھاتوں یعنی بیس میٹل سیکٹر میں چین کی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی سست رفتار کے باعث آج بھی دباو¿ کا ماحول برقرار رہا۔ کموڈیٹی ایکسچینج پر آج ابتدائی کاروبار کے دوران تانبے کی قیمت میں 1.12 روپے فی کلوگرام کی کمی دیکھی گئی، جبکہ ایلومینیم کی اسپاٹ اور فیوچر قیمتیں بھی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی جانب سے کمزور گھریلو مانگ کے باعث معمولی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کرتی نظر آئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande