تیسرا غیر رسمی ٹیسٹ: انڈیا اے نے پہلی اننگز 464 رن پر ڈکلیئر کی، نیوزی لینڈ اے کے 36 رن پر دو کھلاڑی آؤٹ
لنکن (نیوزی لینڈ)، 08 نومبر (ہ س)۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال کی سنچری اور سائی سدرشن، دھرو جوریل، تلک ورما اور واشنگٹن سندر کی نصف سنچریوں کی بدولت انڈیا اے نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف تیسرے غیر رسمیٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں ک
تیسرا غیر رسمی ٹیسٹ: انڈیا اے نے پہلی اننگز 464 رن پر ڈکلیئر کی، نیوزی لینڈ اے کے 36 رن پر دو کھلاڑی آو¿ٹ


لنکن (نیوزی لینڈ)، 08 نومبر (ہ س)۔

سلامی بلے باز یشسوی جیسوال کی سنچری اور سائی سدرشن، دھرو جوریل، تلک ورما اور واشنگٹن سندر کی نصف سنچریوں کی بدولت انڈیا اے نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف تیسرے غیر رسمیٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 464 رن بناکر ڈکلیئر کردی۔ جواب میں نیوزی لینڈ اے نے اپنی پہلی اننگز میں دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ اے نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رن بنائے تھے۔ ڈین فاکس کرافٹ 10 اور جیک گبسن ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔

دوسرے دن انڈیا اے نے اپنی پہلی اننگز کے اسکور 227 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ سلامی بلے باز سائی سدرشن اور دھرو جوریل نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔ سائی سدرشن 88 رن بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 255 گیندوں کا سامنا کیا۔ دوسری جانب جوریل نے چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی، تاہم وہ 71 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

وقفے تک تلک ورما اور رویندر جڈیجہ نے انڈیا اے کا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 331 رن تک پہنچا دیا۔ وقفے کے بعد جڈیجہ 25 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تلک ورما اور واشنگٹن سندر نے ذمہ داری سنبھالی اور شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 400 رن سے آگے پہنچا دیا۔

اس دوران تلک ورما نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ واشنگٹن سندر نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ دونوں کی مفید اننگز کی بدولت انڈیا اے نے تیسرے سیشن میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 464 رن بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ تلک ورما 81 رن اور واشنگٹن سندر 50 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے دن یشسوی جیسوال نے 102 رن کی سنچری اننگز کھیلی تھی۔

جواب میں نیوزی لینڈ اے کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ پرسدھ کرشنا نے ہندوستانی ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے رائس ماریو کو بغیر کوئی رن بنائے بولڈ کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے کرٹس ہیفی کو 19 رن کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ اے کو دوسرا جھٹکا دیا۔

دن کا کھیل ختم ہونے تک ڈین فاکس کرافٹ 10 اور جیک گبسن ایک رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ اے نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رن بنائے ہیں اور وہ ابھی بھی انڈیا اے کے اسکور سے کافی پیچھے ہے۔

ہندوستان اس غیر رسمی سیریز کے ذریعے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہا ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande