سید مشتاق علی ٹرافی کے لیے بڑودہ کی ٹیم میں ہاردک پانڈیا کو جگہ نہیں ملی
نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا انتظار مزید طویل ہوگیا ہے۔ آئندہ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے لیے اعلان کردہ بڑودہ کی 15 رکنی ٹیم میں ہاردک پانڈیا کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ان کے بھائی کرونال پانڈ
Sports-Cricket-Hardik-Baroda-Syed-Mushtaq-Ali-Trop


نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا انتظار مزید طویل ہوگیا ہے۔ آئندہ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے لیے اعلان کردہ بڑودہ کی 15 رکنی ٹیم میں ہاردک پانڈیا کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ان کے بھائی کرونال پانڈیا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ہاردک نے آخری مرتبہ 24 مئی کو آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینس کی جانب سے میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے وہ چوٹوں کے باعث کرکٹ سے دور ہیں۔ اکتوبر میں آسٹریلیا اے کے خلاف گھریلو ایک روزہ سیریز کے لیے انہیں انڈیا اے کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن پنڈلی میں دوبارہ چوٹ لگنے کے باعث انہیں اپنا نام واپس لینا پڑا۔ اس وقت سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق، گیند بازی کرتے ہوئے محسوس ہوا کہ ہاردک مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔

آئی پی ایل کے بعد سے ہاردک نے اپنا زیادہ تر وقت بنگلورو میں واقع بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینٹر آف ایکسی لینس میں گزارا ہے۔ آئی پی ایل کے دوران پہلے انہیں کمر میں کھنچاو¿ کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد ٹانگ میں بھی کھنچاو¿ کا مسئلہ سامنے آیا۔ ہاردک نے آخری بین الاقوامی مقابلہ آئی پی ایل سے عین پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں کھیلا تھا۔ ہندوستانی ٹیم فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مصروف ہے۔ اس کے بعد دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہندوستانی سرزمین پر ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔

اگلے سال افریقہ میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم انتظامیہ ہاردک کو جلد از جلد ٹیم میں واپس لانا چاہے گی۔ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ہندوستان کے اہم آل راو¿نڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ تاہم، ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ہاردک اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہیں، لیکن مکمل طور پر فٹ ہوئے بغیر انہیں عالمی کپ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ گمبھیر نے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو نامکمل فٹنس کے ساتھ عالمی کپ میں لے جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بڑودہ کی ٹیم میں کرونال پانڈیا کے علاوہ جیتیش شرما، دیپک ہڈا اور رشک سلام جیسے اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ بڑودہ کی ٹیم سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز 14 نومبر کو ممبئی میں چنڈی گڑھ کے خلاف کرے گی۔ سید مشتاق علی ٹرافی کا 19واں ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بڑودہ نے یہ باوقار ٹی 20 ٹرافی دو مرتبہ، 2011 اور 2013 میں جیتی ہے۔

سید مشتاق علی ٹرافی 2026 کے لیے بڑودہ کی ٹیم

کرونال پانڈیا (کپتان)، اتیت سیٹھ (نائب کپتان)، دیپک ہڈا، شیوالک شرما، شاشوت راوت، امت پاسی (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، بھانو پنیا، مہیش پیٹھیا، پریکشت پاٹیدار، ہیمنت پوندے، راج لمبانی، رشک ڈار، دھرو بی پٹیل اور صفوان پٹیل۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑی: پریانشو مولیا اور چنتن گاندھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande