دوسرے ون ڈے میں گرنور برار کی تباہ کن گیندبازی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 134 رن پر ڈھیر
ویلنگٹن، 7 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی گیند بازوں نے دوسرے یک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو محض 134 رن پر سمیٹ دیا۔ ہفتہ کو ہنری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں میزبان ٹیم 40.6 اوور می
دوسرے ون ڈے میں گرنور برار کی تباہ کن گیندبازی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 134 رن پر ڈھیر


ویلنگٹن، 7 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی گیند بازوں نے دوسرے یک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو محض 134 رن پر سمیٹ دیا۔ ہفتہ کو ہنری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں میزبان ٹیم 40.6 اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔ گرنور برار نے اپنے کیریئر کی بہترین گیندبازی کرتے ہوئے چار وکٹ حاصل کیے، جبکہ عاقب نبی، انشول کمبوج اور اکشر پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش کے باعث کھیل شروع ہونے میں تاخیر کے بعد ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابر آلود موسم اور سازگار حالات کا ہندوستانی گیند بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔نیوزی لینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ عاقب نبی نے دونوں اوپننگ بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ ٹم سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ ول ینگ 17 گیندوں میں صرف 6 رن بنا سکے۔ اس کے بعد انشول کمبوج نے ہنری نکولس کو 11 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کا اسکور 23 رن پر تین وکٹ کردیا۔ڈیرل مچل نے ایک جانب سنبھل کر بلے بازی کرتے ہوئے 104 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 رن بنائے۔ کپتان مچل سینٹنر نے 38 گیندوں پر 31 رن بناکر ان کا ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 59 رن کی اہم شراکت داری ہوئی، جس سے نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی گئی۔تاہم گرنور برار نے سینٹنر کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹام لیتھم اور گلین فلپس کو بھی مسلسل پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔گرنور برار نے 10 اوور میں 30 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیے۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین گیندبازی ہے۔ اکشر پٹیل نے 28 رن دے کر دو اور عاقب نبی نے 31 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔ انشول کمبوج نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے بلیئر ٹکنر کو دو رن کے انفرادی اسکور پر بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کی اننگز ختم کردی۔ ارشدیپ سنگھ کو کوئی وکٹ نہیں ملا، لیکن انہوں نے کفایتی گیندبازی کرتے ہوئے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔قابل ذکر ہے کہ پہلے یک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم 185 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسرے مقابلے میں محض 134 رن پر پوری ٹیم کے سمٹنے کے ساتھ ہی ہندوستانی گیند بازوں نے ایک بار پھر میزبان ٹیم کے بلے بازی کے شعبے کو شدید دباؤ میں رکھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande