یش ڈھول کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت دہلی نے سروسز کے خلاف مقابلہ ڈرا کرایا
پالم، 06 نومبر (ہ س)۔ یش ڈھول کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت دہلی نے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ سی کے مقابلے میں جمعرات کو سروسز کے خلاف میچ ڈرا کرالیا۔ پالم کے ایئر فورس کمپلیکس میدان پر کھیلے گئے اس مقابلے میں 320 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے
ڈھول


پالم، 06 نومبر (ہ س)۔ یش ڈھول کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت دہلی نے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ سی کے مقابلے میں جمعرات کو سروسز کے خلاف میچ ڈرا کرالیا۔ پالم کے ایئر فورس کمپلیکس میدان پر کھیلے گئے اس مقابلے میں 320 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی نے اپنی دوسری اننگز میں 38 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

یش ڈھول نے 104 گیندوں پر ناقابلِ شکست 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ان کی صبر و تحمل اور جارحانہ انداز سے بھرپور اننگز نے دہلی کو مشکل صورت حال سے نکالتے ہوئے مقابلہ ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 102 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ رواں رنجی ٹرافی سیزن میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت دہلی کی ٹیم چار وکٹ پر 119 رنز بنا کر دباو میں تھی۔ چائے کے وقفے سے ٹھیک پہلے آیوش دوسیجا 14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ڈھول نے ایک سرے کو سنبھالے رکھا اور سروسز کے گیند بازوں کو مزید کوئی کامیابی حاصل نہیں کرنے دی۔ انہوں نے سمجھ داری سے بلے بازی کرتے ہوئے باقی اوور نکالے اور ٹیم کو شکست سے بچالیا۔

اس سے پہلے سروسز نے اپنی دوسری اننگز نو وکٹ کے نقصان پر 397 رنز بنا کر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کپتان رجت پالیوال نے 116 رنز بنائے، جو اس میچ میں ان کی مسلسل دوسری سنچری تھی۔ موہت اہلاوت نے بھی 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کی بدولت سروسز نے دہلی کے سامنے 320 رنز کا ہدف رکھا تھا۔

اگرچہ دہلی ہدف تک نہیں پہنچ سکی، لیکن پہلی اننگز میں حاصل ہونے والی برتری کی بنیاد پر اسے تین پوائنٹس ملے۔ ڈھول کی ناقابلِ شکست سنچری ٹیم کے لیے اس مقابلے کی سب سے اہم کامیابیوں میں شامل رہی۔ ان کی اننگز نے دباو¿ میں بلے بازی کرنے کی صلاحیت اور ذمہ داری نبھانے کا بہترین مظاہرہ کیا۔

سید مشتاق علی ٹرافی کی وجہ سے اب رنجی ٹرافی میں وقفہ رہے گا۔ یش ڈھول آئندہ مقابلوں میں بھی اپنی اس شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande