سید مشتاق علی ٹرافی میں بہار کے کپتان ہوں گے ویبھو سوریہ ونشی، 17 رکنی ٹیم کا اعلان
پٹنہ، 6 نومبر (ہ س): ۔ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کو سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کے ابتدائی دو مقابلوں کے لیے بہار کی سینئر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعہ کو اس مقابلے کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ سورج کشیپ کو ن
سید مشتاق علی ٹرافی میں بہار کے کپتان ہوں گے ویبھو سوریہ ونشی، 17 رکنی ٹیم کا اعلان


پٹنہ، 6 نومبر (ہ س): ۔

نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کو سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی کے ابتدائی دو مقابلوں کے لیے بہار کی سینئر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن نے جمعہ کو اس مقابلے کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ سورج کشیپ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ویبھو پہلی مرتبہ بہار کی سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہرش وردھن نے کہا کہ ویبھو نے کم عمری میں ہی اپنی صلاحیت، خود اعتمادی اور پختگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کپتانی کی ذمہ داری انہیں ایک کرکٹر اور قائد کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا نیا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویبھو کی قیادت میں ٹیم نظم و ضبط، مسابقتی جذبے اور مو¿ثر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور آئندہ سیزن میں ریاست کی نمائندگی کرے گی۔

بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ 6 نومبر کو ہوئی، جس میں کھلاڑیوں کے ٹرائل اور ان کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی گئی۔

سلیکشن کمیٹی کے صدر ہروِندر سنگھ اور رکن امیتابھ وجے ورگیہ میٹنگ میں موجود تھے، جبکہ سلیکٹر ایس شرت نے ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔ 4 سے 6 نومبر تک ہونے والے ٹرائل اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔

بہار کی 17 رکنی ٹیم:

ویبھو سوریہ ونشی (کپتان)، آلوک کمار، آیوش لوہارُکا (وکٹ کیپر)، التمش اشرف، پرم کمار سنگھ، انمول کمار (وکٹ کیپر)، رتھوک راج، سورج کشیپ (نائب کپتان)، مینک کمار، راگھویندر پرتاپ، آشیِش کمار، واسودیو پرتاپ سنگھ، محمد اظہار، امود یادو، پرشانت سنگھ، نواز خان اور ہمانشو سنگھ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande