انڈر 19 ایشیا کپ: ایشان، سہواگ اور رائے چندانی کی شاندار کارکردگی، ہندوستان نے نیپال کو 10 وکٹ سے ہرایا
مسقط، 6 نومبر (ہ س)۔ ایشان سود کی شاندار گیند بازی اور آریہ ویر سہواگ و کپتان لکشے رائے چندانی کی ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم نے جمعہ کو ایشیا کپ کے اپنے ابتدائی مقابلے میں نیپال انڈر 19 کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ عمان کے الم
Sports-Cricket-India-U19-Asia-Cup-bt-Nepal


مسقط، 6 نومبر (ہ س)۔ ایشان سود کی شاندار گیند بازی اور آریہ ویر سہواگ و کپتان لکشے رائے چندانی کی ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم نے جمعہ کو ایشیا کپ کے اپنے ابتدائی مقابلے میں نیپال انڈر 19 کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ عمان کے المعرات کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستان نے 129 رن کانشانہ محض 19.1 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے ایشان سود نے ابتدائی اووروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہری گھاس کی ہلکی تہہ والی پچ پر انہوں نے گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرایا اور نیپال کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پریشانی میں ڈال دیا۔ ان کے ابتدائی چھ اوور کے اسپیل میں نیپال کے تین اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد درش سونار نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے نیرج یادو اور آشیش لوہار کے ساتھ مل کر مفید شراکت داریاں قائم کیں اور ٹیم کا اسکور 100 رن کے پار پہنچایا۔ ابتدائی مرحلے میں اسپن گیند بازوں کو پچ سے خاص مدد نہیں مل رہی تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درش اور ان کے ساتھی بلے بازوں نے رن بنائے۔

تاہم، آشیش اور درش کی شراکت داری ٹوٹنے کے بعد نیپال کے لوور آرڈر کے بلے باز جلدی جلدی آو¿ٹ ہوتے گئے۔ بلے باز غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ ارجن راجپوت نے تین وکٹ لے کر نیپال کی اننگز سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پوری ٹیم 128 رن پر آو¿ٹ ہو گئی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کے سامنے ابتدائی اووروں کے بعد گیند میں زیادہ حرکت نہیں تھی۔ ابتدائی چند اوور احتیاط سے کھیلنے کے بعد آریہ ویر سہواگ اور لکشیہ رائے چندانی نے وقفے وقفے سے چوکے اور چھکے لگانے شروع کر دیے۔

سہواگ نے اسپن گیند بازوں کو نشانہ بناتے ہوئے میدان کے سامنے کی جانب اونچے شاٹس کھیلے۔ انہوں نے محض 34 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دوسری جانب رائے چندانی نے تحمل کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے اسٹرائیک تبدیل کی اور سہواگ کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کا موقع دیا۔

دونوں بلے بازوں نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 115 گیندوں میں ہدف حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم گروپ اے میں دو پوائنٹس اور 4.170 کے مثبت نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے مقام پر پہنچ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande