اپڈیٹ۔۔۔۔۔۔۔جانسن کیب الیکٹریکلز کی حصص بازار میں پریمیم لسٹنگ، آئی پی او کے سرمایہ کاروں کو منافع
نئی دہلی، 06 نومبر (ہ س)۔ بجلی کے تار اور کیبل تیار کرنے والی کمپنی جانسن کیب الیکٹریکلز لمیٹڈ کے حصص نے آج حصص بازار میں پریمیم کے ساتھ آغاز کرکے اپنے آئی پی او کے سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 200 روپے فی حصص کی قیمت پر
جانسن کیب


نئی دہلی، 06 نومبر (ہ س)۔ بجلی کے تار اور کیبل تیار کرنے والی کمپنی جانسن کیب الیکٹریکلز لمیٹڈ کے حصص نے آج حصص بازار میں پریمیم کے ساتھ آغاز کرکے اپنے آئی پی او کے سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 200 روپے فی حصص کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بمبئی حصص بازار کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے مخصوص پلیٹ فارم پر ان کی لسٹنگ 19.25 فیصد پریمیم کے ساتھ 238.50 روپے کی سطح پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد منافع وصولی کے لیے حصص کی فروخت شروع ہونے کے باعث ان کی قیمت گر کر 226.65 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کردی۔ مسلسل خریداری کے باعث حصص کی قیمت بڑھ کر 240 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان تجارت کے بعد یہ حصص 237.40 روپے پر کاروبار کررہے تھے۔ اس طرح اب تک کی تجارت میں کمپنی کے آئی پی او کے سرمایہ کاروں کو فی حصص 37.40 روپے یعنی 18.70 فیصد کا فائدہ ہوا۔

کمپنی کی 56.02 کروڑ روپے کی آئی پی او 30 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے کھلی تھی۔ اس پیشکش کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا، جس کے باعث یہ مجموعی طور پر 23.82 گناسبسکرائب کیا گیا۔

اس میں اہل ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 20.19 گناسبسکرائبکیا گیا، جس میں ابتدائی بڑے سرمایہ کاروں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اسی طرح غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصے کو 42.27 گناسبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ عام انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 17.98 گنا سبسکرائب کیا گیا۔

اس ابتدائی عوامی پیشکش کے تحت 10 روپے کی بنیادی قیمت والے مجموعی طور پر 28.01 لاکھ نئے حصص جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں پرانے حصص کی فروخت کا کوئی حصہ شامل نہیں ہے۔

اس پیشکش سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 8.46 کروڑ روپے کمپنی کی توسیع کے لیے اضافی کارخانے کے شیڈ کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 9.90 کروڑ روپے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے اضافی مشینری اور آلات کی خریداری پر استعمال ہوں گے۔

اسی طرح 8.50 کروڑ روپے تانبے اور ایلومینیم کے کنڈکٹرس تیار کرنے کے لیے نئی مشینری خریدنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ 3.23 کروڑ روپے چھت پر شمسی توانائی کا بجلی گھر خریدنے اور نصب کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 14 کروڑ روپے کمپنی کی روزمرہ کاروباری ضروریات پوری کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ باقی رقم عمومی کاروباری مقاصد پر خرچ ہوگی۔

کمپنی کی مالی حالت

جانسن کیب الیکٹریکلز لمیٹڈ کی مالی حالت کا جائزہ لیا جائے تو کمپنی کی جانب سے سیکوریٹیز اینڈ ایسچینج بورڈا ?ف انڈیا(سیبی)میں جمع کرائے گئے ابتدائی معلوماتی دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی برسوں کے دوران اس کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔

مالی سال 2023تا2024 میں کمپنی کو 2.52 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 5.46 کروڑ روپے ہوگیا۔ اس کے بعد مالی سال 2025تا2026 میں تقریباً 146 فیصد کے مزید زبردست اضافے کے ساتھ یہ 13.42 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ موجودہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ یعنی 31 اگست تک ہی کمپنی 8.63 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کرچکی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande