
نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س)۔ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ ذخائر 2.69 ارب ڈالر گھٹ کر 717.06 ارب ڈالر رہ گئے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ ذخائر 2.69 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 717.06 ارب ڈالر پر آگئے۔ اس سے گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر 1.27 ارب ڈالر گھٹ کر 719.75 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر کا اہم جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 2.09 ارب ڈالر کم ہوکر 591.12 ارب ڈالر رہ گئے۔ آر بی آئی نے بتایا کہ اس دوران سونے کے ذخائر کی مالیت میں بھی 55.9 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 102.59 ارب ڈالر رہ گئی۔
اس کے علاوہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) بھی 4.7 کروڑ ڈالر گھٹ کر 18.56 ارب ڈالر رہ گئے۔ آر بی آئی کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ہندوستان کی ریزرو پوزیشن 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4.79 ارب ڈالر ہوگئی۔
غیر مقیم ہندوستانیوں کی جمع پونجی پر خصوصی رعایتی تبادلہ اسکیم کے تحت بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی آنے کے باعث 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ ذخائر اب تک کی بلند ترین سطح 785.71 ارب ڈالر پر پہنچ گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد