ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں زبردست تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں بڑا اچھال
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا ماحول رہا۔ دنیا بھر کے شیئر بازاروں سے نظر آنے والے مضبوط رجحانات اور خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے درمیان آج بازار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ تا
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا ماحول رہا۔ دنیا بھر کے شیئر بازاروں سے نظر آنے والے مضبوط رجحانات اور خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے درمیان آج بازار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ تاہم بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد منافع وصولی کے رجحان کے تحت فروخت شروع ہونے سے سینسیکس اور نفٹی اپنی ابتدائی سطح سے نیچے آگئے، لیکن کچھ ہی دیر میں خریداروں نے دوبارہ محاذ سنبھال لیا۔

خریداروں کی سرگرمی بڑھنے اور مختلف شعبوں میں زبردست خریداری کے باعث سینسیکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس نے دوبارہ رفتار پکڑ لی۔ آٹوموبائل اور بینکنگ شعبے میں آئی اس زبردست تیزی کے سہارے شروع ہوئی خریداری کے دم پر بازار مسلسل بلندی کی جانب بڑھتا رہا۔ خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار مکمل ہونے کے بعد سینسیکس 1.93 فیصد اور نفٹی 50 انڈیکس 1.79 فیصد کی زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 1609.54 پوائنٹس یعنی 2.08 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ 78,910.94 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی منافع وصولی کے باعث فروخت کا دباو¿ بن گیا، جس سے پہلے 20 منٹ میں ہی یہ انڈیکس پھسل کر 78,520.56 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد بازار میں خریداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

خاص طور پر آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی بینک جیسے بڑے حصص میں تیزی سے بازار کو ابتدائی تقویت ملی، جس کے نتیجے میں سینسیکس اچھل کر 79,001.19 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم اس سطح پر پہنچنے کے بعد ایک بار پھر منافع وصولی شروع ہونے سے انڈیکس اپنی بلندی سے نیچے آگیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار مکمل ہونے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 1493.46 پوائنٹس یعنی 1.93 فیصد کے اضافے کے ساتھ 78,794.86 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی 50 نے بھی آج 417.45 پوائنٹس یعنی 1.74 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ 24,378.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو¿ بڑھنے سے یہ انڈیکس پھسل کر 24,296.30 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد آٹو، بینکنگ اور آئی ٹی شعبوں کی بڑی کمپنیوں کے حصص میں زبردست خریداری شروع ہونے سے نفٹی نے دوبارہ تیزی پکڑ لی۔ مسلسل خریداری کے نتیجے میں یہ انڈیکس صبح 10 بجے سے کچھ پہلے ہی 24,442.20 پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار مکمل ہونے کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 50 انڈیکس 428.90 پوائنٹس یعنی 1.79 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,389.50 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

اب تک کے کاروبار میںحصص بازار کے 3,018 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,609 حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں، جبکہ 409 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 28 سبز نشان میں تھے، جبکہ صرف دو حصص میں گراوٹ درج کی گئی۔ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 41 سبز اور 9 سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔

آج صبح ابتدائی ایک گھنٹے یعنی 10:15 بجے تک کے کاروبار میں بڑی کمپنیوں کے حصص میں شری رام فائنانس 5.82 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس کے علاوہ انڈیگو (انٹرگلوب ایوی ایشن) میں 5 فیصد، ٹی ایم پی وی میں 4.90 فیصد، بجاج فائنانس میں 4.88 فیصد اور ماروتی سوزوکی میں 4.79 فیصد کی تیزی درج کی گئی۔

دوسری جانب بازار میں مجموعی تیزی کے باوجود فروخت کے دباو¿ کا سامنا کرنے والے حصص میں اپولو ہاسپٹل 3.04 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ اس کے علاوہ آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) میں 2.34 فیصد، نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) میں 0.98 فیصد، کول انڈیا میں 0.71 فیصد اور سِپلا میں 0.41 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن بدھ کو سینسیکس 383.55 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد کے اضافے کے ساتھ 77,301.40 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 149.75 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد کی تیزی کے ساتھ 23,960.60 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande