صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوا، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان نظرآ رہا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 3,050 روپے سے لے کر 3,160 روپے فی 10 گرام
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان نظرآ رہا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 3,050 روپے سے لے کر 3,160 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہوگیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے سے لے کر 3,270 روپے فی 10 گرام تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں تیزی کے باوجود صرافہ بازار میں چاندی کی اسپاٹ قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ابتدائی کاروبار میں بھی چاندی پیر کی پرانی قیمت پر ہی فروخت ہو رہی ہے۔

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ملک کے مختلف صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,42,810 روپے سے لے کر 1,42,960 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,910 روپے سے لے کر 1,31,060 روپے فی 10 گرام کے درمیان ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث یہ آج بھی دہلی کے صرافہ بازار میں 1,99,900 روپے فی کلوگرام کی پرانی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,960 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,31,060 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,810 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,910 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,42,860 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,960 روپے فی 10 گرام ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,010 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,810 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,910 روپے فی 10 گرام ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونا 1,42,860 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,960 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,31,060 روپے فی 10 گرام ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونا 1,42,860 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,960 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ چنڈی گڑھ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,960 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,31,060 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں بھی آج 24 کیرٹ سونا 1,42,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,810 روپے فی 10 گرام ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,30,910 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande