اجوا پروجیکٹس نے سرمایہ کاروں کو کیا مایوس، فلیٹ لسٹنگ کے بعد شیئر پر لوئر سرکٹ
سول کنسٹرکشن شعبے کی کمپنی اجوا پروجیکٹس لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ انٹری کرکے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کردیا۔
اجوا پروجیکٹس نے سرمایہ کاروں کو کیا مایوس، فلیٹ لسٹنگ کے بعد شیئر پر لوئر سرکٹ


نئی دہلی، 4 نومبر(ہ س)۔ سول کنسٹرکشن شعبے کی کمپنی اجوا پروجیکٹس لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ انٹری کرکے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کردیا۔ کمپنی کے شیئرز بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 203 روپے کی ایشو قیمت پر ہی لسٹ ہوئے، تاہم فروخت کے دباؤ کے سبب ان کی قیمت گر کر 192.85 روپے تک پہنچ گئی، جہاں لوئر سرکٹ لگ گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو پہلے ہی دن فی شیئر 10.15 روپے یعنی 5 فیصد کا نقصان اٹھانا پڑا۔کمپنی کا 38.05 کروڑ روپے کا آئی پی او 28 سے 30 اکتوبر تک سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اسے سرمایہ کاروں کی جانب سے معمولی ردعمل ملا اور مجموعی طور پر 1.12 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں(این آئی آئی) کے لیے مختص حصہ صرف 33 فیصد سبسکرائب ہوا، جبکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کا حصہ 1.91 گنا سبسکرائب کیا گیا۔آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے 18,74,400 شیئرز جاری کیے گئے۔ اس میں 30.45 کروڑ روپے کے 15 لاکھ نئے شیئرز اور پروموٹرز کے 7.60 کروڑ روپے مالیت کے 3,74,400 شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس) کے ذریعے فروخت کیے گئے۔

نئے شیئرز سے حاصل رقم میں سے 8.10 کروڑ روپے پلانٹ، مشینری، ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ 9.35 کروڑ روپے قرض کی ادائیگی، 4 کروڑ روپے ورکنگ کیپیٹل اور باقی رقم عمومی کارپوریٹ ضروریات اور آئی پی او اخراجات کے لیے استعمال ہوگی۔کمپنی کے مالی نتائج کے مطابق مالی سال 2023-24 میں خالص منافع 2.95 کروڑ روپے تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 3.28 کروڑ روپے اور 2025-26 میں 65 فیصد اضافے کے ساتھ 5.42 کروڑ روپے ہوگیا۔ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 1.56 کروڑ روپے کا منافع درج کیا۔

کمپنی کی مجموعی آمدنی 2023-24 میں 34.38 کروڑ روپے تھی، جو 2024-25 میں 36.87 کروڑ روپے اور 2025-26 میں 32 فیصد اضافے کے ساتھ 48.56 کروڑ روپے ہوگئی۔ پہلی سہ ماہی میں آمدنی 12.44 کروڑ روپے رہی۔ کمپنی کے قرض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2023-24 میں 10.85 کروڑ روپے کا قرض 2024-25 میں گھٹ کر 7.96 کروڑ روپے ہوگیا، لیکن 2025-26 میں بڑھ کر 12.52 کروڑ روپے اور جون 2026 تک 13.84 کروڑ روپے درج کیا گیا۔کمپنی کے کل اثاثے جون 2026 تک 41.97 کروڑ روپے، نیٹ ورتھ 19.27 کروڑ روپے اور ریزرو و سرپلس 15.27 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ ای بی آئی ٹی ڈی اے بھی 2025-26 میں بڑھ کر 9.03 کروڑ روپے رہا، جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ 2.45 کروڑ روپے درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande