پہلے ون ڈے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا، کوہلی کی نصف سنچری
آکلینڈ، 04 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میزبان ٹیم 40.2 اوورز میں 185 رنز پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد بارش کے
پہلے ون ڈے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا، کوہلی کی نصف سنچری


آکلینڈ، 04 نومبر (ہ س)۔

ہندوستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میزبان ٹیم 40.2 اوورز میں 185 رنز پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) ضابطے کے تحت ہندوستان کو جیت کے لیے 32 اوورز میں 143 رنز کا ترمیم شدہ ہدف ملا۔

ہندوستانی ٹیم نے 22.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناکر ہدف حاصل کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ون ڈے میچ 7 نومبر کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستان کی جیت کے ہیرو اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی رہے، جنہوں نے 51 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہیں گیند بازی میں ارشدیپ سنگھ نے چار وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان شبھمن گل اور سابق کپتان وراٹ کوہلی نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ تاہم بارش کے باعث مقابلہ دو مرتبہ روکنا پڑا۔

پہلی بار 10.5 اوورز کے بعد کھیل روک دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد میچ کو 40 اوورز کا کردیا گیا اور ہندوستان کے سامنے 167 رنز کا ترمیم شدہ ہدف رکھا گیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر ہندوستان کو 32 اوورز میں 143 رنز بنانے کا ہدف دیا گیا۔

اس کے بعد وراٹ کوہلی نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے محض 35 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ یہ ان کے ون ڈے کریئر کی 80ویں نصف سنچری تھی۔ دوسرے سرے پر شبھمن گل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 113 رنز کی اہم شراکت داری ہوئی۔

ہندوستان کو 114 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرا جھٹکا لگا، جب شبھمن گل 56 گیندوں پر 37 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی 51 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے، جبکہ شریئس ایر نے 15 رنز بنائے۔ آخر میں نمن دھیر نے چوکا لگا کر ہندوستان کو جیت دلا دی۔ کے ایل راہل تین اور نمن دھیر پانچ رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کائل جیمیسن اور نیتھن اسمتھ کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی اور 40.2 اوورز میں 185 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ ٹیم کے صرف پانچ بلے باز ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔

ٹم سیفرٹ نے 43 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ بلیئر ٹکنر نے نچلے ترتیب میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز جوڑے۔ گلین فلپس نے 51 گیندوں پر 30 اور ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ جیکب ڈفی 15 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ وہیں ول ینگ اور ہنری نکولس نے نو، نو رنز بنائے۔ ٹام لیتھم تین، کپتان مچل سینٹنر چار، نیتھن اسمتھ ایک اور کائل جیمیسن بھی ایک رن بناکر آو¿ٹ ہوئے۔

ہندوستان کی جانب سے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گرنور برار نے تین اور انشول کمبوج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande