منو بھاکر 2026 سے 2030 تک کے لیے آئی ایس ایس ایف ایتھلیٹس کمیٹی کا انتخاب لڑیں گی
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان کی دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ منو بھاکر 2026 سے 2030 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کی ایتھلیٹس کمیٹی کا انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ انہیں پسٹل زمرے سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اس زم
ISSF-Election-Manu-Bhakar


نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان کی دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ منو بھاکر 2026 سے 2030 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کی ایتھلیٹس کمیٹی کا انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ انہیں پسٹل زمرے سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اس زمرے میں دو نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق، منو بھاکر نے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں پر مرکوز اپنا وژن بھی پیش کیا ہے۔ ان کا مقصد دنیا بھر کے نشانہ بازوں کے لیے کھیل کو زیادہ محفوظ، باہمی تعاون پر مبنی اور بہتر بنانا ہے۔ منو کا ماننا ہے کہ کھیل کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں کھلاڑیوں کی آواز زیادہ مضبوط ہونی چاہیے۔ ان کا وژن کھلاڑی کے سفر کے اہم پہلوو¿ں پر مرکوز ہے، جن میں مقابلوں کے فارمیٹ اور مالی مواقع سے لے کر ذہنی صحت، کریئر کا تحفظ اور کھیل کے انتظامی ڈھانچے میں کھلاڑیوں کی نمائندگی تک شامل ہیں۔

منو بھاکر کے ایجنڈے میں مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے مستقبل کو محفوظ بنانا اہم ترجیح ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ اس مقابلے کو اولمپک پروگرام میں برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کی جائیں۔ ان کا مقصد اولمپک سائیکل کے دوران تکنیکی قواعد میں زیادہ استحکام کی حمایت کرنا بھی ہے، تاکہ کھلاڑی بہتر تسلسل اور اعتماد کے ساتھ تیاری کر سکیں۔

اس کے علاوہ وہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں انعامی رقم بڑھانے کے لیے بھی آواز اٹھانا چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی ایسے ٹی وی کے لیے موزوں مقابلہ جاتی فارمیٹس کے ذریعے تجارتی مواقع میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں، جو نشریاتی اداروں اور اسپانسرز کو متوجہ کر سکیں اور کھلاڑیوں کے لیے زیادہ قدر پیدا کریں۔

منو بھاکر شوٹنگ کو دنیا بھر میں زیادہ مقبول بنانے کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال کی بھی حامی ہیں۔ ان کے وژن میں کھلاڑیوں کے مسائل براہ راست آئی ایس ایس ایف کی قیادت تک پہنچانے کے لیے مو¿ثر نظام تیار کرنا بھی شامل ہے۔ وہ کھلاڑیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے محفوظ اور خفیہ طریقہ کار بنانے کی حمایت کریں گی، تاکہ ان کے مسائل کا بروقت اور شفاف انداز میں حل کیا جا سکے۔

منو عملی مالی تحفظ اور کریئر کی تبدیلی کے ایسے راستوں کی بھی حمایت کرنا چاہتی ہیں، جو کھلاڑیوں کو کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد مستحکم زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں۔ اپنی امیدواری کے بارے میں منو بھاکر نے کہا کہ آئی ایس ایس ایف ایتھلیٹس کمیٹی کے لیے نامزد ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف کھیل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد مقابلوں کے قواعد میں زیادہ استحکام، بہتر مالی اور تجارتی مواقع، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مضبوط نظام اور اپنے مسائل پیش کرنے کے لیے زیادہ قابل رسائی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی سمت میں کام کرنا ہے۔ وہ ایسے ماحول کی تشکیل میں تعاون کرنا چاہتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کی بات سنی جائے، انہیں تعاون حاصل ہو اور وہ اپنے کھیل کے دوران اور اس کے بعد بھی خود کو محفوظ محسوس کریں۔

آئی ایس ایس ایف ایتھلیٹس کمیٹی کے انتخابات دو مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلا مرحلہ 17 سے 19 اکتوبر تک قاہرہ میں منعقدہ 300 میٹر رائفل عالمی چیمپئن شپ کے دوران ہوا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 سے 13 نومبر تک دوحہ میں ہونے والی آئی ایس ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ رائفل، پسٹل اور شاٹ گن کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس ایس ایف ایتھلیٹس کمیٹی کھلاڑیوں اور بین الاقوامی گورننگ باڈی کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ کھلاڑیوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جہاں وہ شوٹنگ کھیل کی ترقی اور انتظام سے متعلق مباحثوں میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ اس کی ذمہ داریوں میں کھلاڑیوں سے رائے حاصل کرنا، قواعد و ضوابط پر مشورہ دینا، بہتر مقابلہ جاتی حالات اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے آواز اٹھانا اور ’کلین اسپورٹ‘ یعنی منصفانہ اور صاف ستھرے کھیل کو فروغ دینا شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande