
شیام لال کالج کا انٹر کالج ہاکی خطاب پر قبضہ برقرارنئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے شیام لال کالج نے دہلی یونیورسٹی انٹر کالج ہاکی مقابلے میں مردوں کے زمرے کے خطاب پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ شیام لال کالج نے مقابلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔سپر لیگ کے آخری لیگ میچ میں شیام لال کالج نے شری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کو 0-9 سے ہرا کر پورے پوائنٹس حاصل کیے۔ شیام لال کالج کی جانب سے پرتیوش سنگھ جگی نے تین گول، نند کشور نے دو گول اور محمد عامر، بھوپیندر، ہرش یادو اور کپتان کے روہت نے ایک ایک گول کیا۔ گول کے اوسط کی بنیاد پر شری رام کالج آف کامرس کو دوسرا مقام ملا اور شری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔میزبان شیام لال کالج کے پرنسپل پروفیسر ربی نارائن کر کے اعلان کے مطابق پہلے تین مقامات پر رہنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور تمغے پیش کیے گئے۔ آخری دن سپر لیگ کے میچ میں شری رام کالج نے ہنس راج کالج کو 1-4 سے ہرایا۔ یہ پہلا موقع تھا، جب بارش کی وجہ سے شیام لال کالج کا میدان گیلا ہونے کے سبب آخری دن کے میچ مشرقی دہلی کے جھلمل ایسٹرو ٹرف گراؤنڈ پر کھیلے گئے، جس سے کھلاڑیوں کو ایک الگ اور عمدہ تجربہ حاصل ہوا۔ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن