ایشین چیمپئنز ٹرافی: بدھ کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گا دفاعی چیمپئن ہندوستان
موہالی، 3 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم بدھ کو ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی پنجاب 2026 کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان کی نظریں اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے خطاب کے دفاع کی جانب ایک اور قدم ب
ایشین چمپئن ہاکی


موہالی، 3 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم بدھ کو ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی پنجاب 2026 کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان کی نظریں اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے خطاب کے دفاع کی جانب ایک اور قدم بڑھانے پر ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ جالندھر میں کھیلا گیا تھا، جبکہ اب مقابلے موہالی کے اولمپین بل بیر سنگھ سینئر انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ہاکی انڈیا کے مطابق ہندوستانی ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام پانچوں مقابلے جیتے اور ایک بھی میچ ہارے بغیر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس میں پیر کو جالندھر میں لیگ مرحلے کے آخری مقابلے میں جنوبی کوریا کے خلاف 0-8 کی بڑی جیت بھی شامل ہے۔ اب دونوں ٹیمیں تین دن کے اندر دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم، سیمی فائنل کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے جنوبی کوریا کے خلاف جیت کے بعد کہا تھا کہ ناک آؤٹ مقابلے کا دباؤ مختلف ہوگا اور ٹیم کو اچھی شروعات کرنی ہوگی۔

لیگ مرحلے میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی میں اس کے تمام فارورڈ کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سکھجیت سنگھ اور دلیپریت سنگھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اب تک چار، چار گول کر چکے ہیں۔ وہیں ابھیشیک کے نام تین گول ہیں۔ تاہم، چوٹ کی وجہ سے وہ جنوبی کوریا کے خلاف گزشتہ مقابلے میں نہیں کھیل سکے تھے۔

ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ 9 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ ٹیم کے ایک اور ڈریگ فلکر جگراج سنگھ نے بھی تین گول کیے ہیں۔

ہندوستان 15 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہا۔ ٹیم نے لیگ مرحلے میں مجموعی طور پر 34 گول کیے، جبکہ اس کے خلاف صرف پانچ گول ہوئے۔ اب ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھی اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتنا چاہے گی۔

ہندوستان اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، جس نے 2011، 2016، 2018 (پاکستان کے ساتھ مشترکہ فاتح)، 2023 اور 2024 میں خطاب اپنے نام کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande