
دہرادون، 28 نومبر (ہ س)۔ سکریٹریٹ پریمیئر لیگ 2026 میں سکریٹریٹ یونائیٹڈ اور سکریٹریٹ جائنٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔ یونائیٹڈ نے سکریٹریٹ ڈینجرز کو سات رن سے شکست دی، جبکہ جائنٹس نے سکریٹریٹ بلز کے خلاف 111 رن سے یک طرفہ کامیابی حاصل کی۔
پہلے مقابلے میں سکریٹریٹ یونائیٹڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 19 اوور میں 125 رن بنائے۔ ٹیم کی جانب سے ہریش سینی نے 27 اور سنتوش پانڈے نے 24 رن کی کارآمد اننگز کھیلیں۔ ڈینجرز کی طرف سے ویریندر سنگھ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں اتری سکریٹریٹ ڈینجرز کی ٹیم رویندر کے 28 رن کے باوجود چندو پروہت کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ چندو نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے ڈینجرز کی پوری ٹیم کو 18 اوور میں 118 رن پر سمیٹ دیا۔ اس طرح سکریٹریٹ یونائیٹڈ نے سات رن سے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
دوسرے مقابلے میں سکریٹریٹ جائنٹس نے بلے بازی میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ کپل نے 90 رن کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سنیل میندولا نے 55 رن بنائے۔ دونوں کی عمدہ بلے بازی کی بدولت جائنٹس نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 215 رن کا بڑا اسکور کھڑا کردیا۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں اتری سکریٹریٹ بلز کی ٹیم جائنٹس کے گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی۔ راکیش جوشی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اومیش اور انوج چمولی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بلز کی پوری ٹیم 15.5 اوور میں 104 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں سکریٹریٹ جائنٹس نے 111 رن سے بڑی جیت درج کی۔
ہندوستان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی