سرکاری بینکوں کا مجموعی خالص منافع ریکارڈ 1.09 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز
نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ سرکاری شعبے کے بینکوں کا منافع اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رواں مالی سال 2026تا2027 کی پہلی ششماہی میں ان کے منافع میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا مجموعی خالص منافع بڑھ کر 1,09,540 کروڑ روپے، یعنی
بینک


نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ سرکاری شعبے کے بینکوں کا منافع اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رواں مالی سال 2026تا2027 کی پہلی ششماہی میں ان کے منافع میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا مجموعی خالص منافع بڑھ کر 1,09,540 کروڑ روپے، یعنی 1.09 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔

محکمۂ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات دی۔ محکمہ نے بتایا کہ سرکاری بینکوں کا مجموعی کاروبار سالانہ بنیاد پر 15.5 فیصد اضافے کے ساتھ 300 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

محکمۂ مالیاتی خدمات نے کہا، ’’سرکاری شعبے کے بینکوں نے مالی سال 2026تا2027 کی پہلی ششماہی میں اپنی مضبوط مالی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ان بینکوں کا منافع اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور مجموعی خالص منافع سالانہ بنیاد پر 16.9 فیصد بڑھ کر 1,09,540 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔‘‘

محکمہ نے بتایا کہ سرکاری بینکوں کے غیر فعال قرضوں کی شرح تاریخی طور پر کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ 30 ستمبر 2026 تک ان کا مجموعی غیر فعال اثاثہ جات (این پی اے) کا تناسب گھٹ کر 1.69 فیصد اور خالص این پی اے کا تناسب 0.33 فیصد رہ گیا۔

محکمۂ مالیاتی خدمات کے مطابق، ’’نظام میں اصلاحات، بہتر انتظامی ڈھانچے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کے تئیں حکومتِ ہند کی وابستگی ان بینکوں کی بہتر مالی کارکردگی کی صورت میں نمایاں ہورہی ہے۔ اس کا اظہار منافع، کاروباری ترقی، اثاثوں کے معیار اور سرمائے کی صورتِ حال میں بہتری سے ہوتا ہے۔‘‘ مالی سال 2026تا2027 کی پہلی ششماہی میں سرکاری شعبے کے بینکوں کی مالی کارکردگی مضبوط رہی۔

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande