بھارت اور ڈنمارک نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیرِ تجارت گوئل کی ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسین سے ملاقات نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ بھارت اور ڈنمارک نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہفتے کے روز
تجارت


- وزیرِ تجارت گوئل کی ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسین سے ملاقات

نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ بھارت اور ڈنمارک نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

گوئل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسین سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون کے نئے شعبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت نے کہا کہ بھارت اور ڈنمارک کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے، کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے اقتصادی روابط مسلسل بڑھ رہے ہیں، بالخصوص قابلِ تجدید توانائی، ماحول دوست ٹیکنالوجی، بحری تعاون اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں۔

اس سے قبل اسی ماہ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ’بھارت قابلِ تجدید توانائی سربراہی اجلاس 2026‘ کے موقع پر ڈنمارک کے وزیرِ تجارت و مسابقت مارٹن لیڈیگارڈ کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande