سچیوالیہ پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ اور جائنٹس کی کامیابی
اروند دانو نے پانچ وکٹیں لے کر میچ کا رخ پلٹا، پرمود نیگی کی 73 رنز کی زبر دست اننگز نے جائنٹس کو دلائی فتح دہرادون، 27 نومبر (ہ س)۔ سچیوالیہ پریمیئر لیگ 2026 کے تحت جمعہ کو کھیلے گئے دو دلچسپ مقابلوں میں سچیوالیہ یونائیٹڈ اور سچیوالیہ جائنٹس نے
سچیوالیہ پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ اور جائنٹس کی کامیابی


اروند دانو نے پانچ وکٹیں لے کر میچ کا رخ پلٹا، پرمود نیگی کی 73 رنز کی زبر دست اننگز نے جائنٹس کو دلائی فتح

دہرادون، 27 نومبر (ہ س)۔

سچیوالیہ پریمیئر لیگ 2026 کے تحت جمعہ کو کھیلے گئے دو دلچسپ مقابلوں میں سچیوالیہ یونائیٹڈ اور سچیوالیہ جائنٹس نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے مقابلے میں یونائیٹڈ نے سچیوالیہ بلز کو 19 رنز سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں سچیوالیہ جائنٹس نے سچیوالیہ ڈینجرز کو 6 رنز سے مات دی۔

پہلے مقابلے میں سچیوالیہ یونائیٹڈ کی ٹیم 16.5 اوور میں 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ سنتوش پانڈے نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے، جبکہ پریانشو آہوجا نے 25 رنز کا تعاون دیا۔

ہدف کے تعاقب میں اتری سچیوالیہ بلز کی ٹیم 16 اوور میں صرف 91 رنز ہی بنا سکی۔ بلز کی جانب سے راہل جیٹلی نے 26 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کے اروند دانو نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انکت نوتیال نے 15 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر اروند دانو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے مقابلے میں سچیوالیہ جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پرمود نیگی نے محض 33 گیندوں پر 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپل نے 44 رنز بنائے۔

185 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سچیوالیہ ڈینجرز کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز ہی بنا سکی۔ ڈینجرز کی جانب سے اروند رانا نے 43 اور سندر سنگھ نے 36 رنز بنائے۔ جائنٹس کے امیت تومر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار بلے بازی پر پرمود نیگی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande